گذشتہ پانچ حکومتیں وعدوں کے باوجود پانچواں صوبہ نہیں بنا سکیں،سینیٹر سراج الحق
ہفتہ 27 فروری 2021 21:00
(جاری ہے)
وزیراعظم نے 22کروڑ عوام کے دل دکھی کر دیے ہیں۔ حکمران سیاسی پارٹیاں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے کلبز ہیں۔
حکمرانوں کے شہزادے، شہزادیاں اندرون اور بیرون ملک پلازے تعمیر کر رہے ہیں، غریبوں کے باصلاحیت اور پڑھے لکھے بچے مزدوری کی تلاش میں چوکوں چوراہوں پر بیٹھے ہیں۔ پاکستان کا گرے لسٹ میں رہنا حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ قوم سے اپیل کرتا ہوں اب جماعت اسلامی کو آزمائے۔ ڈسکہ میں لڑنے والے اپنے مفادا ت کے لیے پنجاب اسمبلی میں ایک ہو گئے۔ الیکشن کمیشن کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں۔ انتظامی بنیادوں پر صوبہ جنوبی پنجاب کی تخلیق کی حمایت کرتے ہیں۔ تینوں بڑی پارٹیوں نے جنوبی پنجاب کے ایشو پر صرف سیاست کی ہے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ حکمران بتائیں کہ کرونا فنڈز میں سے کتنی رقم جنوب پنجاب میں خرچ کی گئی۔ 21مارچ کو ملتان میں بڑا جلسہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی جنوبی پنجاب صہیب عمار صدیقی اور امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان صفدر ہاشمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔سینیٹر سراج الحق نے اس امر پر افسوس اور حیرانی کا اظہار کیا کہ ایف اے ٹی ایف کے غلامانہ قوانین کی آنکھیں بند کر کے پیروی کرنے کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں ہی رکھا گیا ہے۔ فرانس نے انڈیا کو خوش کرنے کے لیے پاکستان کی سب سے زیادہ مخالفت کی۔ پاکستان کا گرے لسٹ سے نہ نکلنا کمزور خارجہ پالیسی کی علامت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے اردگرد کے ممالک ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کر رہے ہیں، مگر ہمارے یہاں ترقی کا پہیہ الٹا گھوم رہا ہے۔ یہ واضح ہو چکا ہے کہ پی ٹی آئی سو سال بھی حکومت کر لے حقیقی تبدیلی نہیں لا سکتی۔ حکمران ویژن سے محروم ہیں اور انھوں نے صرف قوم کو بے وقوف بنانے کی سپیشلائزیشن کی ہوئی ہے۔ ملک کی نام نہاد بڑی سیاسی پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ قوم 73سالوں سے ان جماعتوں اور مارشل لاز کی حکومتوں کے تجربات سے گزر کر اس نتیجے پر پہنچ چکی ہے کہ یہ سب ایک ہیں۔ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی ایک دوسرے کے مفادات کا بھرپور تحفظ کرتی ہیں۔ ماموں ایک پارٹی میں ہے تو بھانجا دوسری میں، چھوٹے بھائی نے پی ٹی آئی کا پرچم اٹھایا ہوا ہے تو بڑے بھائی نے ن لیگ کا۔ ملک میں سرمایہ دارانہ نظام کے تحفظ اور مغرب کی تابعداری کرنا ان سب کے اولین مقاصد میں شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام کو سالہاسال سے وعدوں پر ٹرخایا جا رہا ہے۔ علاقہ میں بے روزگاری، غربت کا دور دورہ ہے۔ انفراسٹرکچر تباہ ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں کروڑ پتیوں کی کروڑوں میں بولیاں لگیں۔ پنجاب اسمبلی میں دو جماعتوں نے مک مکا کیا۔ پوری قوم نے یہ تماشا دیکھا۔ انھوں نے اپیل کی کہ کے پی میں ممبران اسمبلی جماعت اسلامی کے ایماندار اور اہل امیدواروں کو ووٹ دیں۔امیر جماعت اسلامی نے اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 20روپے فی لیٹر اضافہ کی سمری اور نیپرا کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران غریبوں کو زندہ درگور نہ کریں۔ عام پاکستانیوں کے لیے مہنگائی ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔بعدازاں انھوں نے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما ملک سجاد وینس کے والد ملک غلام مصطفی وینس کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کیا اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی سیاست کا مقصد پاکستان کے عوام کی فلاح ہے اور ملک کو جاگیرداروں اور وڈیروں کے چنگل سے آزاد کرانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قوم ساتھ دے تو پاکستان کو عظیم فلاحی اسلامی ریاست بنائیں گے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار