نیوٹرل کہنے والے آج ادارے کو سیاست میں مداخلت کا کہہ رہے ہیں.مریم اورنگزیب
شہدا کے خلاف ٹرولنگ کی اور نوجوان سوشل میڈیا ٹرولرز کو بنی گالہ سے احکامات ملے کہ جب ممنوعہ فنڈنگ پر بات کی جائے تو سوشل میڈیا پر مہم چلا کر اس پر سے دھیان ہٹادو.وفاقی وزیراطلاعات کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب
میاں محمد ندیم بدھ 10 اگست 2022 23:14
(جاری ہے)
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے عمران خان کا دیا اسکرپٹ پڑھاعمران خان کے اکسانے پر فوج کیخلاف مہم چلائی گئی تحقیقات شروع ہوئیں یہ خوف میں مبتلا ہو گئے عمران خان نے نفرت کے جو بیج بوئے وہی کاٹ رہے ہیں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف 3 بار وزیراعظم رہے اور تینوں بار نکالے گئے،ان کے پاس رازتھے لیکن ملک کی خاطرخاموش رہے انہوں نے کہا تھا ادارے آئینی حدود میں رہیں، نوازشریف کا موقف آج بھی وہی ہے.
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی فارن ایڈڈ ڈیکلیئر ہو چکی ہے آج تحریک انصاف کا کارکن عمران خان سے سوال پوچھ رہا ہے کیا آپ قانون سے بالاتر ہیں کس جمہوریت میں ہوتا ہے کہ سیاسی مخالفین کی گاڑیوں سے 15کلو ہیروئن برآ مد کرو؟وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ نے اپنے گھر کی خواتین سے کرپشن کرائی، توشہ خانہ کے تحفے لیکر بیچ دیئے اور ڈکلیئر نہیں کیے، ایک سال بعد توشہ خانہ کے تحفے ڈیکلیئر کیے اور پوری پالیسی تبدیل کرائی، آپ کی بیگم نے پوسٹنگ اور زمینوں کے عوض انگوٹھیاں لیں،آپ گھنٹہ گھنٹہ جھوٹ بولتے ہیں. وفاقی وزیراطلاعات نے عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے یہ ان کے اکسانے اور حکم دینے پر سوشل میڈیا پر سانحہ لسبیلہ کے شہیدوں کے خلاف مہم چلائی گئی اور جب وہ پکڑے گئے تو انہوں نے اعتراف کیا کہ پارٹی کے کہنے پر مہم چلائی گئی. مریم اورنگزیب نے کہا کہ کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا کہ فوج کے بارے میں اور ان بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ شہریوں کی مدد کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہدا کے بارے میں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی جائے عمران خان کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ آج جو کچھ آپ کے ساتھ ہو رہا ہے، جو نفرت کے بیج آپ نے بوئے ہیں وہی کاٹ رہے ہیں اور آپ کی پوری سیاست نفرت، فساد، غنڈہ گردی اور فتنے پر مبنی ہے. انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ میری پارٹی بند ہو رہی ہے تو پہلی بات یہ کہ آپ کی پارٹی نے شہدا کے خلاف ٹرولنگ کی اور نوجوان سوشل میڈیا ٹرولرز کو بنی گالہ سے احکامات ملے کہ جب ممنوعہ فنڈنگ پر بات کی جائے تو سوشل میڈیا پر مہم چلا کر اس پر سے دھیان ہٹا دو مریم اورنگزیب نے عمران خان سے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف لڑائی آپ نے لڑی ہے اور آپ خود کا موازنہ نواز شریف سے کرتے ہیں جو 3 بار منتخب وزیر اعظم بنے اور تینوں بار ان کو نکالا گیا، مگر کارگل سے لے کر تمام راز ملک کی خاطر سینے میں دفن کیے اور جب ان کو نکالا گیا تھا تو انہوں نے صرف یہ کہا کہ آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں جن کا آج بھی یہی موقف ہے مگر آپ کہتے ہیں کہ ادارہ سیاست میں مداخلت کرے اور وہ آپ کی کرسی نہ بچائے تو وہ جانور ہے. انہوں نے کہا کہ آپ کے ترجمان نے پورے 15منٹ تک آپ کا لکھا ہوا بیان دیا جس میں آپ نے افواج پاکستان کے رینکس میں بغاوت پیدا کرتے ہوئے کہا کہ لانس نائیک سے لے کر برگیڈیئر تک سب تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور ان کے حلف کی خلاف وزری کرنے پر انہیں اکسایا انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں آگ لگانا چاہتا ہے اور انہوں نے اداروں کے اندر بغاوت پیدا کرنے کی کوشش کی ہے. وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ان کی پارٹی کو ختم کرنا چاہتی ہے مگر ان کی پارٹی کو ممنوعہ فنڈنگ بند کرے گی جو انہوں نے لے کر اپنی پارٹی کو ”فارن ایڈڈ پارٹی“ قرار دیا اسی طرح ایک شخص نے جماعت بھی خراب کی ملک بھی خراب کیا اور اداروں کی ساکھ کو بھی خراب کرنے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ جب بیری شنفس، اندر دوسان اور رومیتا شیٹھی سے فنڈنگ لی جائے گی تو ان کی کمٹمنٹ پر بھی پورا اترنا ہوگا اس لیے تحریک انصاف کو جس نے بھی نقصان پہنچایا اس کا نام عمران خان ہے. انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ کس جمہوریت میں حساب لیا جاتا ہے تو اب یہ بھی بتائیں کہ میڈیا پر پابندیاں، صحافیوں کو گولی مارنا، ٹاک شوز بند کروانا، سیاسی مخالفین کی گاڑیوں سے 15 کلو ہیروئن برآمد کرو کس جمہوریت میں ہوتا ہے، ایسا کس جمہوریت میں ہوتا ہے کہ ملکی سالمیت اور دفاعی اداروں کے درمیاں تقسیم پیدا کرو اور بغاوت پیدا کرو. وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف نے اس ملک کو ایٹمی قوت دی اور جو اس نے ترقی دی وہ تم اپنی زندگی میں بھی نہیں دے سکتے، نواز شریف نے اپنے شہدا کے لیے جو بیانات دیے ہیں وہ ریکارڈ کا حصہ ہیں، نواز شریف نے اس ملک کا دفاع، سالمیت اور بقا کے لیے جو کیا ہے اس حوالے سے پاکستان کا ذرہ ذرہ گواہی دے رہا ہے مریم اورنگزیب نے کہا کہ 4 سال تک ہم نے عمران خان کے الزام اور جھوٹ برداشت کیے اور جب ہم حکومت میں آئے تو پھر بھی ان کی آواز نہیں دبائی حالانکہ گھنٹوں تک جھوٹ بولتے رہتے ہیں مگر اب زیرو ٹالرنس ہے اب جو بھی اداروں کے خلاف بولے گا اس عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ یہ شخص اپنے دوستوں کے جنازوں میں بھی شریک نہیں ہوتا، ان کو استعمال کرنے کے بعد فارغ کر دیتا ہے، سعودی عرب میں نوجوانوں کو اکسایا اب ان کو دس دس سال سزا ہوگئی ہے اور ایک بیان تک نہیں دیامریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اپنی شکل دیکھو جو نواز شریف سے موازنہ کرنے چلے ہو، جب تم گالیاں دیتے تھے تو نواز شریف بجلی کے منصوبے لگاتا تھا اور اس ملک کو طاقت ور معیشت دی، نواز شریف نے اپنی کرسی اور اقتدار قربان کیا مگر آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا. انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کے تماشے نہیں چل سکتے اور نہ ہی کوئی اس ملک دشمنی کی اجازت دے گا، جو پارٹی سربراہ بیرونی ایجنٹ ہو، جس کی جماعت فارنڈ ایڈڈ ہو، جو شخص جھوٹا ہو، جھوٹے حلف نامے جمع کروائے ہوں وہ قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتا.متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ماں کارشتہ محبت،قربانی اور مشکل وقت میں راحت و سکون کا ذریعہ ہے،شافعہ فلک
پاکستان میں ہاکی کے کھیل کو سیاست کی نظر کردیاگیا ہے،ان معاملات کو درست کرنے کیلئے حکومت کوخصوصی توجہ ..
پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت،سیاست کے نام پر ریاستی مفادات سے کھیلنے والوں کی ملکی سیاست ..
اسلام چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسلام آباد پولیس کی صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے، منشیات کی روک ..
ملک کے مختلف آبی ذخائر سے 2 لاکھ 13 ہزار 100کیوسک پانی جاری ، ارسا
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ماؤں کا عالمی دن اتوار کو منایا گیا
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں نر سنگ کا عالمی دن منایا گیا
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،سمسٹر بہار کے داخلوں کے دوسرے مرحلے میں دو دن باقی
معروف ادیب مظہر کلیم کی برسی 26 مئی کو منائی جائے گی
معروف شاعر داغ دہلوی کی سالگرہ25 مئی کو منائی جائے گی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائے کا عالمی دن 21مئی کو منایا جائے گا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
-
شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید
-
معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ
-
لاہور میں مزید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری
-
پی ٹی آئی کا چیئرمین بنائے جانے کی خبروں پر سابق صدر عارف علوی کا مؤقف آگیا
-
وزیر خوراک نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو 15 روپے روٹی کی فروخت پر رضامند کرلیا
-
پی ٹی آئی اور عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، مسرت جمشید چیمہ
-
پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے
-
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا کا مریم نواز پر صوبے کا ایک اور منصوبہ کاپی کرنے کا دعویٰ
-
خیبرپختونخوا میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے ہسپتالوں میں کول سپیسز قائم کرنے کا فیصلہ،محکمہ صحت خیبرپختونخواایڈوئزری