صورتحال تشویشناک ہے، تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، نیئر بخاری
آرمی ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت ہے اور سویلین کا ٹرائل آرمی کورٹس میں نہیں ہونا چاہیے،سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی
جمعہ 29 مارچ 2024 13:24
(جاری ہے)
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر عدلیہ کے ججوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور مداخلت کی بات کی ہے، دوسری جانب ایگزیکٹو اتھارٹی اور ان کے نیچے کام کرنے والوں کی مداخلت کا ذکر کافی تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی حقوق کا عدلیہ کے سوا کوئی تحفظ نہیں کر سکتا کیونکہ جب بھی کوئی ادارہ اپنی حدود سے تجاوز کرتا ہے تو عدلیہ ایسے میں چیزوں کو دیکھتی ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے حکمت عملی مرتب کی جانی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ اگر ہمیں اگر قانون کی حکمرانی برقرار رکھنی ہے، اگر ہم سمجھتے ہیں کہ آئین سب سے بڑا قانون ہے تو اس قانون پر عملدرآمد کون کرے گا، ججز بھی نہی کروا سکیں گے، ایگزیکٹو بھی نہیں کر سکے گا، پارلیمنٹ بھی نہ کر سکے تو اس آئین سے قوم اور ملک کو کیا فائدہ حاصل ہو گا۔نیئر بخاری نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک کے تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، یہ جمہوریت اور آزاد دونوں کے لیے بہت ضروری ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا خط چیف جسٹس سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو لکھنا چاہیے تھا جو اعلی عدالتوں میں ججوں کی تعیناتی کی سفارشات کرتی ہے اور ساتھ میں یہ خط ججز کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو لکھنا چاہیے تھا۔انہوںنے کہاکہ 18ویں ترمیم کے بعد ججز کی تعیناتی کے لیے سپریم جوڈیشل کمیشن نام بھیجتا ہے اور جوڈیشل کمیشن کو بھیجے گئے ناموں کی منظوری پارلیمانی کمیٹی دیتی ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہ سلمان امدادی مرکز نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی امداد فراہم کی
ملک کے 91 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے 24 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم پیر ..
z تین پارٹیوں کے علاوہ سب سے بات کرنے کو تیار ہیں ، رئوف حسن
سپریم کورٹ کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں6 رکنی لارجر بنچ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے ..
وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، فوری نافذ ..
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکہ جات کا دورہ، پولیس افسران کو احکامات جاری کئے
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
ہومی سائیڈ یونٹ پولیس اسلام آباد کی کارروائی ،خاتون کے اندھے قتل کے مقدمہ میں ملوث قاتل( شوہر) انتہائی ..
قومی ہاکی ٹیم میں سیلکٹ ہونے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،رانا مشہود احمد خان
اسلام آباد انتظامیہ کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی ،32بھکاری گرفتار
اسسٹنٹ کمشنر سٹی اسلام آباد کا جی سکس آبپارہ بازار کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اسلام آباد کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے ایچ نائن اتوار ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
فخر ہے ناتجربہ کار ٹیم نے پاکستان کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز برابر کرنے کے لیے بہترین مقابلہ کیا، گیری سٹیڈ
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی