ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
جمعہ 29 مارچ 2024 16:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے جان و مال کی حفاظت اور عزت کی حفاظت کرنا ہم پر آئینی طور پر ذمہ داری ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) اپوزیشن میں ہے لیکن سیاسی ہم آہنگی کے لیے بہت سارے معاملات پر اکٹھے ہو جاتے ہیں، بہت ساری جگہوں پر یہ ہماری اپوزیشن کرتے ہیں، یہ انتہائی مثبت ہے، بنیادی طور پر اتحادی تو پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی ہے، ہم بیٹھیں گے اور اپنے فیصلے کریں گے اور مشاورت کے ساتھ صوبائی کابینہ کا فیصلہ کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جب کوئی سرینڈر کرتا ہے، جب کوئی ہتھیار ڈالتا ہے اور تشدد کا راستہ ترک کرتا ہے، تو دو سے تین عوامل ہیںجس کی وجہ سے وہ یہ سوچتا ہے، ایک تو یہ ہے کہ تشدد سے بلوچستان کوئی بھی حقوق حاصل کرنا ممکن نہیں ہے، آج تو بلوچستان کو جو حقوق ملے ہیں، وہ سب پاکستان کی پارلیمان نے دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کوئی یہ سوچ کر یہ ایک سفر لاحاصل ہے اور خود پٴْرتعیش زندگی گزاریں اور عام بلوچ پہاڑ پر پڑا ہوا ہو، مارا جا رہا ہو یا مار رہا ہو، تو اس تشدد کے راستے اس سوچ کے ذریعے کر واپس آئے تو یہ ایک عوامل ہے۔انہوںنے کہاکہ پوزیشن آف اسٹرینتھ کی بات ہوتی ہے، تو تب لوگ واپس آتے ہیں جبکہ تیسرا سیاسی ڈائیلاگ ہوتا ہے، جس کو آپ پٴْرامن بلوچستان پالیسی کے نام ٹرائبل سوسائٹی کو سامنے رکھتے ہوئے پیغام بھجواتے ہیں کہ جی آپ واپس آجائیں یہ راستہ ترک کردیں، تو لوگ واپس مین اسٹریم میں آتے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم بیڈ گورننس کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور گڈ گورننس کا ماڈل لانا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں ماضی میں جو پریکٹسز رہی ہیں، جو اچھی پریکٹسز تھیں، ان کو ساتھ لے کر چلیں اور بری تھیں تو ان کو روک دیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بغاوت کی بنیادی وجہ احساس محرومی نہیں ہے، فرض کرتے ہیں کہ اگر آج جو ڈیولپمنٹس راولپنڈی، اسلام آباد میں ہے، وہی چکوال میں ہو جاتی ہے، یا جو کوئٹہ میں ہے وہی ڈیرہ بگٹی یا تربت میں ہو جاتی ہے، تو کیا بغاوت ختم ہوگی، اس کا جواب ہے نہیں، سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں عوامل کا پتا ہونا چاہیے کہ اس کی وجوہات کیا ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ جس کی جو ڈیوٹی ہے، وہ اس کو ادا کرے، 2 ہزار سے زائد ایسے اساتذہ تھے، جو گزشتہ کئی سالوں سے آ ہی نہیں رہے اور تنخواہ ہم سے لے رہے ہیں، بہت سارے ڈاکٹرز ایسے ہیں جو تین، تین جگہ پر تنخواہیں لے رہے ہیں، ہم نے ان کرپٹ پریکٹسز کو روکنا ہے، اس کا فائدہ عام بلوچستانی کو خود آنا شروع ہو جائے گا۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ جو بھی بلوچستان کا مسئلہ ہوگا، ہم اس کے لیے کھڑے ہوں گے، ہم زندہ باد، مردہ باد والا کلچر جو بن گیا ہے، ہم اس کی حوصلہ شکنی کریں گے، ہم شائستگی سے اپنے مسائل کو رکھیں گے اور اس پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔دہشت گردی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ سب سے پہلے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کیا، گوادر میں دیکھ لیں کہ 8 خودکش بمبار آتے ہیں، تو آپ کو پتا وہ کتنا نقصان کر کے جاتے ہیں، ایسے میں اس کا مقابلہ کرنا جواں مردی کا کام ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہ سلمان امدادی مرکز نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی امداد فراہم کی
ملک کے 91 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے 24 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم پیر ..
z تین پارٹیوں کے علاوہ سب سے بات کرنے کو تیار ہیں ، رئوف حسن
سپریم کورٹ کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں6 رکنی لارجر بنچ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے ..
وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، فوری نافذ ..
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکہ جات کا دورہ، پولیس افسران کو احکامات جاری کئے
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
ہومی سائیڈ یونٹ پولیس اسلام آباد کی کارروائی ،خاتون کے اندھے قتل کے مقدمہ میں ملوث قاتل( شوہر) انتہائی ..
قومی ہاکی ٹیم میں سیلکٹ ہونے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،رانا مشہود احمد خان
اسلام آباد انتظامیہ کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی ،32بھکاری گرفتار
اسسٹنٹ کمشنر سٹی اسلام آباد کا جی سکس آبپارہ بازار کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اسلام آباد کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے ایچ نائن اتوار ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
فخر ہے ناتجربہ کار ٹیم نے پاکستان کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز برابر کرنے کے لیے بہترین مقابلہ کیا، گیری سٹیڈ
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی