ایم کیو ایم ووٹروں سے ڈرتی ہے، اللہ کرے وہ انتخابات لڑے، مراد علی شاہ

انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وسیلہ حق، وسیلہ روزگار اور بینظیر کسان کارڈ بنائیں گے،سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بات چیت

جمعرات 11 جنوری 2024 19:17

ایم کیو ایم ووٹروں سے ڈرتی ہے، اللہ کرے وہ انتخابات لڑے، مراد علی شاہ
جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2024ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ووٹروں سے ڈرتی ہے، اللہ کرے وہ انتخابات لڑے۔سابق وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے الیکشن مہم شروع کر دی۔اس حوالے سے مراد علی شاہ نے جامشورو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے اپنا 10نکاتی پروگرام چارٹر آف اکانومی دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سندھ میں عوام کو صحت کی مفت سہولتیں دی ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وسیلہ حق، وسیلہ روزگار اور بینظیر کسان کارڈ بنائیں گے۔مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بھوک مٹاو پروگرام شروع کریں گے، اللہ کرے ایم کیو ایم انتخابات لڑے، وہ ووٹروں سے ڈرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی کوشش کی تھی کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات لڑے، مگر بلدیاتی انتخابات میں بھی ایم کیو ایم بھاگ گئی تھی۔سابق وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن میرے لیے محترم ہیں، یہ کہوں گا کہ الیکشن وقت پر ہوں، الیکشن ملتوی ہونے سے دہشت گرد کامیاب ہو جائیں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک بحران سے نکالنے کا حل صرف بلاول بھٹو زرداری کے پاس ہے۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں