جامعہ علوم اثریہ جہلم نے سو گھرانوں میں دوسرا راشن پیکیج تقسیم کر دیا

غم کی اس گھڑی میں ہم عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،حافظ عبدالحمید عامر

جمعہ 3 اپریل 2020 23:22

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) ضلع جہلم میں دینی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ خدمت خلق میں بھی جامعہ علوم اثریہ سب سے آگے جامعہ علوم اثریہ جھلم کے زیر اہتمام ضروری اشیا پر مشتمل 100 گھرانوں میں دوسری بار راشن پیکج تقسیم کر دیا گیا. تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے جو مزدور دیہاڑی دار طبقہ گھروں میں محصور ہوچکا ہے .

ان کی امداد کیلئے جامعہ علوم اثریہ جہلم کے زیر اہتمام گھر کی ضروری اشیا پر مشتمل 100 عدد دوسرا امدادی پیکج بھی مستحقین میں تقسیم کردیا گیا اس موقع پر رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر کا کہنا تھا کہ الحمدللہ جامعہ علوم اثریہ جہلم کی ٹیم کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر خوشی و غم کی گھڑی میں ضلع جہلم کی عوام کے ساتھ ہر ممکن امداد کی جائے چاہے وہ فری آئی کیمپ کی صورت میں ہو یا سیلاب و زلزلہ زگان کو رہائش و راشن فراہم کرنے کی صورت ہو جامعہ علوم اثریہ ہردم حاضر ہے اور جن دوستوں نے اس کار خیر میں حصہ لیا ھی.

اللہ سب کی نیکی کو قبول فرمالے اور اسے آزمائشوں اور آفات سے نجات کا ذریعہ بنا دی. یہ دوسرا امدادی پیکج ہے پہلا پیکج بھی سو گھرانوں کے لئے تھا تیسرا امدادی پیکج بھی ایسے افراد کو جلد مہیا کیا جائیگا جو موجودہ حالات کے پیش نظر اپنے روزگار سے محروم ہوگئیہیں. اس سلسلہ میں مخیر حضرات جامعہ اثریہ مشین محلہ نمبر ایک میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے جامعہ کی انتظامیہ سے رابطہ کر سکتے ہیں�

(جاری ہے)

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں