سندھ کے لوگوں کو بجلی چور کہنا وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا،سید ناصر حسین شاہ

گورنر ہاؤس میں بھی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے کیا وہ بھی چور ہیں،18 گھنٹے بجلی نہیں ہوتی تو بل کس چیز کا آتا ہی ،وزیراطلاعات سندھ

پیر 23 اپریل 2018 20:31

سندھ کے لوگوں کو بجلی چور کہنا وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا،سید ناصر حسین شاہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات ،محنت و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو بجلی چور کہنا وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا،گورنر ہاؤس میں بھی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے کیا وہ بھی چور ہیں،18 گھنٹے بجلی نہیں ہوتی تو بل کس چیز کا آتا ہی ناہندہنگان کو نہیں اداروں کو سپورٹ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پلانٹ نہ چلانا کے الیکٹرک کی بھی نااہلی ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے صرف خط نہیں لکھے بلکہ فون بھی کئے ہیں،کل وزیراعلیٰ سندھ اسلام آباد جارہے ہیں،جھوٹ کا جھوٹ سچ کا سچ ہونا چاہئے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ ابھی سب وزٹ کریں اور گرین لائن کوریڈور کو دیکھیں،وزیراعظم خود آئیں میں انکو گرین لائن کے کوریڈور دکھاؤنگا،اربوں روپے کی سبسڈی میں ہماری کوئی حصے داری نہیں ہے،گرین لائن بس کے متعلق وزیراعظم کو غلط بریفنگ دینے والے افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

سیدنا صر حسین شاہ نے مزید کہا کہ شہباز شریف شوباز ہیں،پاکستان اور پنجاب کا بجٹ لگانے کے باوجود لاہور کے لوگ پریشان ہیں،پانی کا مسئلہ ہم ہی حل کرینگے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عابد شیرعلی سندھ والوں کوبجلی چور کہیں توسمجھ آتا ہے لیکن وزیراعظم کی طرف سے سندھ والوں کو بجلی چورکہنا افسوسناک ہے۔گورنرہائوس میں بجلی جاتی ہے توکیا گورنر بھی بجلی چور ہیں۔انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک بھی نااہل ہے اپنے پلانٹ نہیں چلارہی،وزیراعلیٰ سندھ نے نہ صرف خط لکھے بلکہ ٹیلیفون پر بھی بات کی ہے ،کل بھی اسلام آباد جائینگے،گرین لائین پر وزیراعظم کا بیان جھوٹا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مزید کہاکہ آج ہی سچ کا سچ اور جھوٹ کا جھوٹ سامنے آنا چاہیئے،روٹ بسیں توکیا موٹرسائیکل کابھی راستہ نہیں ہے ،گرین لائین کوریڈور تیار ہوتو بسیں لانے کو تیار ہیں،بڑی بسیں وقت سے پہلے لے آئیں اس کانقصان کون اٹھائیگا۔سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ شوبازشریف بڑے رنگ باز ہیں جب سے نوازشریف نااہل ہوئے ہیںخوش ہیں،وہ خوشی لاہور نہیں کراچی آکر مناتے ہیں، لاہور کو انہوں نے ملک کااسی فیصد بجٹ لگا کر بھی ٹھیک نہیں کیا،لاہور کے کئی علاقوں میں آج بھی پینے کاصاف پانی نہیں ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں