چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی زیرِ قیادت شہید بھٹو اور شہید بی بی کے نظریئے و مشن کے لیئے سرگرم عمل رہیں گے، پی ایس ایس آزاد کشمیر

پیپلز پارٹی کا نوجوان اور پرعزم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھا رہا ہے، رکن قومی اسمبلی فریال تالپور

ہفتہ 20 اپریل 2019 21:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے پی ایس ایف آزاد کشمیر کی حالیہ تنظیمی الیکشن کی رنراپ ٹیم نے ملاقات زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد میں عامر بشیر انقلابی، تابش ریاض، حسن شیراز، اسامہ اشرف، طلعت علی، ذاکر ذیشان اور دیگر رہنما شامل تھے۔

وفد نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت شہید بھٹو اور شہید بی بی کے نظریئے و مشن کے لیئے سرگرم عمل رہیں گے۔ پی ایس ایف آزاد کشمیر کے نومنتخب عہدیداران سے مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے۔

(جاری ہے)

فریال تالپور نے کہا کہ آپ میرا پیغام آزاد کشمیر کے تمام طلبہ تک پہنچائیں۔طلبہ تعلیم پر بھرپور توجہ دیں، ایک دوسرے سے تعاون کریں، کیونکہ آپ ملک و ملت کا مستقبل ہیں۔ پیپلز پارٹی کا نوجوان اور پرعزم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے آزاد کشمیر میں تعلیم سمیت ہر شعبے میں شاندار کام سرانجام دیئے۔ پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے آزاد کشمیر میں میڈیکل کالجز، انجنیئرنگ کالجز اور یونیورسٹیاں قائم کیں۔ طلبہ سیاست و یونینز مستقبل کی قیادت کی نرسریاں ہیں۔آپ پارٹی کی پالیسی اور نظریئے کے تحت ذمیدارانہ انداز میں قیادت کے شانہ بشانہ چلیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں