کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5فروری کو ملک گیر سطح پر یوم یکجہتی کشمیر منائینگے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

اقوام متحدہ اور عالمی برادری عصبیت کا چشمہ اتار کر کشمیر کے مظلوموں کو انصاف فراہم کرئے ،ثروت اعجاز قادری

منگل 21 جنوری 2020 00:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیر یوں پر بھارتی جنونی ہندئوں اور فوج کے مظالم سے انسانیت شرما گئی ہے ،کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو بھارت طاقت سے نہیں دبا سکتا ،کشمیریوںکے ساتھ ہیں سیاسی واخلاقی حمایت کرتے رہینگے،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5فروری کو ملک گیر سطح پر یوم یکجہتی کشمیر منائینگے،پاکستان کے عوام وکارکنان کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کے خلاف ریلیاں ،جلسے وجلوس کا انعقاد کریں ،بھارت کی مسلم نسل کشی پر بھارت کے جنونی ہندئوں اور فوج کی ریاستی دہشتگردی کا پردہ چاک کریں ،اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنی ہی قرار دادوں کو عملی جامہ نہیں پہنا سکتی تو اس ادارے کو بندکردینا چاہیے ،انسانیت کے علمبردار کشمیر کی مائوں بہنوں کی عصمت دری اور قتل پر کیوں خاموش ہے ،بھارت کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کررہا ہے ،اقوام متحدہ اور عالمی برادری عصبیت کا چشمہ اتار کر کشمیر کے مظلوموں کو انصاف فراہم کرئے ،مہنگائی کے جن نے غریبوں کا جینا محال کردیا ہیے، پاکستان گندم کی پیداوار میں ٹاپ ٹین ممالک میںشامل ہے آٹے کا بحران سمجھ سے بالاتر حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا شاخسانہ ہے ،بجلی ،گیس ،پیٹرول کی قیمتوںسمیت اشیائکی مہنگائی میں اضافے پر اضافہ دنیا کی تاریخ کی بلندی پر ہے ،حکومت عوام کو ریلیف دینے اور مسائل حل کرنے میں کمزور نظر آرہی ہے ،کرپشن کا خاتمہ شور شرابہ کرنے سے نہیں کرپٹ عناصر منطقی انجام تک پہنچانے سے ہوگا ،کراچی پولیس کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائی قانون کی بالادستی کی طرف قدم ہے ،محسن انسانیت حضرت محمد مصطفی ؐ انسانیت کی جان ومال کے تحفظ کو اہمیت دی ہے ،رونگ وے ٹریفک چلانا قانون کی خلاف ورزی سنگین جرم اور دلخراش حادثے کو جنم دیتا ہے ،انسانی جانوں کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے عوام پولیس کا ساتھ دیں ،ان خیالات کا اظہار انہون نے مرکز اہلسنت پر ڈسٹرکٹ وسیکٹر کنوینر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ منشیات سے معاشرے میں منفی وغیر اخلاقی اثرات مرتب ہوتے ہیں ،جرائم و کرائم کے خاتمے کیلئے اور نیو جنریشن کو غیر اخلاقیات ومنفی معاملات سے روکنے کیلئے قانون کا ساتھ دینا ہر شہری اور محب وطن کا اخلاقی فرض ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں