امیر جماعت اسلامی کراچی کی قیادت میں وفد کی سوئی سدرن گیس قائم مقام مینیجنگ ڈائریکٹر محمد وسیم سے ملاقات
گیس کے نرخوں میں ظالمانہ اضافے ، گھروں اور سی این جی اسٹیشنزپر لوڈشیڈنگ اور صنعتی اداروں میں گیس کی قلت اورپریشر کے مسائل کے حوالے سے گفتگو اور گہری تشویش سے آگاہ کیا
منگل 28 جنوری 2020 00:07
(جاری ہے)
قائم مقام ایم ڈی سوئی سدرن گیس نے جماعت اسلامی کے وفد کا خیر مقدم کیا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔
حافظ نعیم الرحمن نے سوئی سدرن گیس ہیڈ آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گیس پریشر میں کمی اورگیس بند ش شروع ہوجاتی ہے،جس کی وجہ سے گھریلو صارفین اور صنعتیں ہی نہیں پبلک ٹرانسپورٹ بھی بری طرح متاثرہو رہی ہے ۔ سی این جی اسٹیشنز پرہزاروں افراد گھنٹوں قطار میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں ،گیس کے نرخ میں اضافے کے باوجود عوام کو گیس نہیں مل رہی ہے ۔ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو بھرپور احتجاج اور اس حوالے سے بہت جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 158کے تحت کسی بھی معدنی ذخیرے کا پہلا حقدار وہی صوبہ ہو گا ،گیس کی ملکی پیداوار میں سندھ کا 74فیصد حصہ ہے،لیکن سندھ کو صرف 38فیصد گیس دی جاتی ہے، حکومت اور متعلقہ ادارے صوبے کو مطلوبہ گیس فراہم کریں، گھریلو صارفین، سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔سی این جی اسٹیشنزاور صنعتیں بندہونے سے بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ،صنعتوں میں گیس کی بندش کی وجہ سے یومیہ بنیادوں پر مزدوری کرنے والے لاکھوں لوگ بے روزگار اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دوست کی کمپنی کے الیکٹرک کو تو سبسڈی اور دیگرسہولیات دی جارہی ہے ، لیکن سوئی سدرن گیس کو نظر انداز کیا جاتا ہے ، صوبائی محتسب کے پاس شکایتوں کی تعداد کے حوالے سے کے الیکٹرک کے بعد اب دوسرا نمبر سوئی سدرن گیس کا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی شہ رگ ہے اور پاکستان کو 69 فیصد ریوینیو دیتا ہے اور حال یہ ہے کہ شہر میں کئی جگہ پر گیس نہیں آرہی ہے ، کھانے پینے کی روز مرہ اشیا بھی مہنگی ہوگئی ہیں ، اس مہنگائی میں عوام باہر سے کھانا خریدنے کی سکت نہیں رکھتے،عمران خان نے عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔ حکمران اپنی کرپشن اور نااہلی کو چھپانے کے لیے سارا بوجھ عوام پر ڈالتے جارہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کو جب بھی اقتدار ملا تو اس نے نعمت اللہ خان اور عبدالستار افغانی جیسی شخصیات کی قیادت میں شہر کی تعمیر اور ترقی کیلئے بہت کام کیا ہے ، جماعت اسلامی کے دور میں شہر کے ادارے بہت اچھے انداز سے چل رہے تھے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اہلیان لیاری کی مشکلات دور کرنے کیلئے لیاری میں گیس کے مسائل کے سلسلے میں سروس سینٹر کے قیام کی بھی بات کی ہے ۔ #متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار