مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی حکومت میں آنے کے ملکی حالات تیزی سے خراب ہورہے ہیں، شریف میمن

امن اومان کا مسئلہ سنگین ہوگیا کراچی سمیت سندھ بھر ڈاکو راج ہے جرائم پیشہ افراد کھلے عام عوام کے جانوں کھیل رہے ہیں،چیئرمین بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن

بدھ 17 اپریل 2024 20:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) چیئرمین بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ شریف میمن نے مہنگائی ، لاقانونیت ، اغوا برائے تاوان ، قتل کی وارداتوں ، گیس ، پیٹرولیم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پرسخت تشویش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

شریف میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی حکومت میں آنے کے ملکی حالات تیزی سے خراب ہورہے ہیں، امن اومان کا مسئلہ سنگین ہوگیا کراچی سمیت سندھ بھر ڈاکو راج ہے جرائم پیشہ افراد کھلے عام عوام کے جانوں کھیل رہے ہیں اسٹریٹ کرائم عروج پر ہے حکمرانوں نے اپنی آنکھ بند کررکھی ہیں پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے گلی کوچوں میں ڈاکو راج ہے بے گناہوں کا خون ہورہا ہے لوگوں کو قیمتی سامان سے محروم کیا جارہا ہے دوسری جانب بجلی.

گیس کے قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ دی. لوگ مہنگائی کے باعث خودکشیاں کررہے ہیں. پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے انتخابات سے قبل عوام سے 300یونٹ فری بجلی کا وعدہ کیا جو آج پورا نہیں ہوسکا. مہنگائی اور کرپشن کے باعث ملک تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے شریف میمن نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے سخت شرائط پر حاصل کردہ کھربوں روپے حکمرانوں کی عیاشیوں پر اڑیا جاتا ہے بجلی گیس اور پٹرولیم کی قیمتوں کو مزید بڑھایا جارہا ہے تاجر برادری پر نئے ٹیکسوں کی بھرمار کر کے ان کو خودکشی پر مجبور کیا جارہا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں