عوام اور پاک فوج کے درمیان نفر ت پھیلانے والوںکو عبرت کا نشان بنایا جائے، جمیل ضیاء

بدھ 8 مئی 2024 22:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2024ء) پیپلز پارٹی پی ایس95کے صدر و ٹاون چیئرمین اورنگی حاجی جمیل ضیا نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں 9مئی کو سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا 9مئی کے واقعے میں ملوث شر پسندوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے، اس دن پاک فوج اور عوام کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی،افواج پاکستان ، ایجنسیوں اور ملکی اداروں کے خلاف لوگوں کے ذہن بنائے گئے انتشار پھیلانے کی کوشش اور ملکی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا ،سیاسی مقاصد کے حصول اور ذاتی مفادات کی خاطر قانون اور آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں، قوم نو مئی واقعے کے ذمہ داروں کو کبھی معاف نہیں کریگی، ان خیالات کااظہا رانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، حاجی جمیل ضیا نے کہا کہ ملک وقوم کے لیئے افواج پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں، پاکستان کو اس وقت بے شمار اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے جس کا پاک فوج ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے، افواج پاکستان کی اولین ترجیح ملک میں امن و امان قائم کرنا اور دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہے ، پا ک فوج دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور اپنے شہریوں کو ہر قیمت پر تحفظ فراہم کرنے کے لیئے جدوجہد کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیئے دہشت گردوں، ان کے سر پرستوں اور سہولت کاروں کی سرکوبی کے لیے ہر ممکن حد تک جا نا پڑیگا، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادار دہشت گردوں کے مذموم ارادوں کی راہ میں آہنی دیوار بنے ہوئے ہیں اور قربانیوں کی ایک داستان رقم کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے کسی کو بھی اپنی فوج کو بدنام کرنے کی سازش نہیں کرنے دیں گے، پیپلز پارٹی ملکی وقومی اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے اداروں کا احترام ہر پاکستانی شہری پر لازم ہے فوج بھی ہماری ہے اور تمام ادارے بھی ہمارے ہیں، پی ٹی آئی والوں نے اپنی ڈوبتی ہوئی سیاست کو بچانے کے لیئے نہایت گھناونا قدم اٹھایا اور اپنے ہی اداروں کے خلاف عوام کو اکسایا 9مئی کے واقعہ میں ملوث تمام عناصر کو سزا ملنا ضروری ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں