کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی کا یوم دفاع کے موقع پر جنوبی وزیرستان وانا کا دورہ،قبائلی عمائدین کا پرتپاک استقبال

قبائلی جرگہ،کیڈٹ کالج وانا،شیخ فاطمہ ہسپتال شولام،ایگری پارک واناکے دورے کے علاوہ سپورٹس کمپلیکس وانا میں کرکٹ میچ بھی دیکھی وزیر قبائل کے چیف ملک بسم اللہ خان یارگل خیل وزیر نے شاہد آفریدی کو خوش آمدید کہتے ہوئے قبائلی روایتی پگڑی پہنائی

اتوار 6 ستمبر 2020 19:08

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2020ء) کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی نے یوم دفاع کے موقع پر جنوبی وزیرستان وانا کا دورہ کیا،قبائلی عمائدین کی طرف سے پرتپاک استقبال کیاگیا، قبائلی جرگہ،کیڈٹ کالج وانا،شیخ فاطمہ ہسپتال شولام،ایگری پارک واناکے دورے کے علاوہ سپورٹس کمپلیکس وانا میں کرکٹ میچ بھی دیکھی، وزیر قبائل کے چیف ملک بسم اللہ خان یارگل خیل وزیر نے شاہد آفریدی کو خوش آمدید کہتے ہوئے قبائلی روایتی پگڑی پہنائی۔

اس موقع پر سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی نے سکاٹس کیمپ وانا میں قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا،کہ شاہد آفریدی فانڈیشن، تعلیم ،صحت ،پینے کے صاف پانی،غربت وافلاس اور سپورٹس کے شعبہ میں کام کررہی ہے،اس سلسلے میں وانا کے وزٹ پر ہوں،تاکہ یہاں آکروزہرستانیوں کے مسائل جان سکوں،انہوں نے پاک فوج،ایف سی،پولیس،لیویز اور قبائل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا،کہ وطن عزیز پاکستان کیلئے ان لوگوں کی بے پناہ قربانیاں ہیں،جن پر ہمیں بجا طورپر فخر ہے،یوم دفاع کے حوالے سے وانا سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہونے والا یوم دفاع ویوم شہدا پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا اس موقع پر کمانڈنٹ ساتھ وزیرستان سکاٹس محمد وسیم الطاف ،ڈی سی خالداقبال،اے ڈی ای فہیداللہ، اے سی وانا امیرنوازاور ضلعی سپورٹس آفیسر تاج وزیر کے علاوہ قبائلی عمائدین سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

شمس کرکٹ کلب نی173رنز بنا کر فائنل میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی اوروانایوتھ کرکٹ کلب کو13رنزسے شکشت دیکر160رنزپرآٹ کردیا۔میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ میں کوشش کرونگا،کہ وزیرستانی کھلاڑیوں کی اچھی تربیت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایک تربیتی اکیڈمی کی منظوری لیکرآ،انہوں نے کہا،کہ وزیرستان میں اچھے پلئیرز کو چن کر میں خود ان کو کراچی لے جاکروہاں اکیڈمی سے اچھی تربیت دلانگا،تاکہ کھیل کے میدان میں ان کی اچھی تربیت ہو،اور قومی و بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکیں،انہوں نے کہا،کہ شاہد آفریدی فانڈیشن ہرسال وانا کی10 نادار،غریب اور یتیم طلبا کے تعلیم کی ذمہ داری اپنے سرلے گی،اور ہرسال یہ تعداد بڑھائی جائے گی،آخر میں انہوں نے ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں میں نقدانعامات تقسیم کی،اور ہر ٹیم کے ساتھ الگ الگ گروپ فوٹو سیشن کیااسکے علاوہ محکمہ سپورٹس جنوبی وزیرستان نے وینرٹیم شمس کرکٹ کلب کو ایک لاکھ جبکہ رنرٹیم یوتھ کرکٹ کلب واناکو 50ہزار روپے نقدانعامات سے بھی نواز۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں