ایشین کرکٹ کونسل کی سالانہ میٹنگ، احسان مانی نے صدارت بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سربراہ کے حوالے کردی
اے سی سی کا صدر منتخب ہونے پر تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میری پہلی کوشش ایشیا کے کرکٹ کھیلنے والے ممالک کو جوڑنا اور خطے میں کھیل کا فروغ ہے، ناظم الحسن اجلاس میں افغانستان کو اے سی سی کا مستقل رکن بھی منتخب کرلیا گیا،کرکٹ کو ایشین گیمز سمیت اسی طرح کے دیگر مقابلوں میں شامل کرنے پر بھی غور کیا گیا اورکہا گیا کہ 2022 میں چین میں ہونے والی ایشین گیمز کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ، سالانہ میٹنگ کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ناظم الحسن کو اے سی سی کے نئے صدر کے طور پر خیرمقدم کرتا ہوں ، مجھے پورا بھروسہ ہے وہ خطے میں کھیل کی بہتری کے لیے کام کریں گے، چیئرمین پی سی بی احسان مانی ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ کرکٹ ہواور یوتھ ایشیا کپ کے لیے بنگلادیش، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں اگلے ماہ پاکستان آئیں گی، چیئرمین پی سی بی اے سی سی کرکٹ میں بہتری کے لیے اقدامات کرتا رہے گا اسے مزید مضبوط کرنا ہوگا ، نائب صدر عمران خواجہ
ہفتہ 17 نومبر 2018 20:47
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ اے سی سی سے کئی سال تک منسلک رہنے کا تجربہ ہے اور امید ہے کہ یہ تجربہ اے سی سی کو عروج پر پہنچانے میں مدد دے گا۔
اس موقع پر افغانستان کو اے سی سی کا مستقل رکن بھی منتخب کرلیا گیا۔اجلاس میں کرکٹ کو ایشین گیمز سمیت اسی طرح کے دیگر مقابلوں میں شامل کرنے پر بھی غور کیا گیا اورکہا گیا کہ 2022 میں چین میں ہونے والی ایشین گیمز کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔اراکین نے پاکستان میں اے سی سی کے ذریعے بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اے سی سی اراکین اور آئی سی سی کے سی ای او ڈیوڈ رچرڈسن کی پاکستان آمد پر شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں ناظم الحسن کو اے سی سی کے نئے صدر کے طور پر خیرمقدم کرتا ہوں اور مجھے پورا بھروسہ ہے کہ وہ خطے میں کھیل کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔احسان مانی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ کرکٹ ہواور یوتھ ایشیا کپ کے لیے بنگلادیش، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں اگلے ماہ پاکستان آئیں گی۔نائب صدر اے سی سی عمران خواجہ کا کہنا تھا کہ اے سی سی کرکٹ میں بہتری کے لیے اقدامات کرتا رہے گا اس لیے اے سی سی کو مزید مضبوط کرنا ہو گا۔اے سی سی کے نومنتخب صدر ناظم الحسن کا کہنا تھا کہ بھارتی، پاکستانی، سری لنکن اور بنگلادیشی کرکٹ بورڈ آپس میں کھیلنا چاہتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ کرکٹ بورڈز کا مسئلہ نہیں بلکہ کچھ سیاسی مسائل ضرور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر بات کرتے ہوئے بنگلہ کرکٹ بورڈ کے صدر نے کہا کہ سب سے پہلے ہم نے اپنی وومن ٹیم پاکستان بھیجی تھی۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے ٹیم بھیجنے سے پہلے آئی سی سی سے کلئیرنس درکار ہوتی ہے اور جب آئی سی سی جب مطمئن ہو جائے تو پھر کوئی بھی ٹیم پاکستان آ سکتی ہے۔ناظم الحسن نے کہا کہ بنگلادیش نے یوتھ ایشیا کپ میں پہلے سری لنکا میں میچز کھیلنے تھے لیکن احسان مانی کے کہنے پر بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے کی ہانمی بھری اور میری خواہش ہے کہ پاکستان میں جلد کرکٹ بحال ہو۔ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور پاکستان میں ٹیموں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، ماضی میں بھی پاکستان نے سیکیورٹی کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات کیے تھے۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیش بھی کوشش کرے گا کہ اپنی ٹیم کو سیریز کے لیے جلد پاکستان بھیجے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیداران اے سی سی اجلاس کے لیے پاکستان آنا چاہتے تھے اور انہیں پاکستان آنے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن سیاسی وجوہات کے باعث وہ شرکت نہیں کر سکے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت میں دو مرتبہ ایشیا کپ کے میچز کھیلے، ایک بار بھارت میں الیکشنز ہو جائیں تواس کے بعد یقیناً معاملات بہتر ہو جائیں گیے۔۔متعلقہ عنوان :
کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کوہاٹ، پولیس نے قومی خزانے کے قیمتی اثاثے لوٹنے والے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے
gایشیاکپ؛ مستقبل میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کون کرے گا
کرکٹ آسٹریلیا آئی پی ایل میں اپنے کرکٹرز کے فٹنس مسائل اور آؤٹ آف فارم ہونے سے پریشان
شعیب ملک کی دوسری شادی سے متعلق شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل
کرکٹ آسٹریلیا کا پاک بھارت سیریز کرانے میں پھر دلچسپی کا اظہار
sکرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کا شیڈول جاری
کرکٹ آسٹریلیا نے پاک بھارت سیریز کرانے میں دلچسپی ظاہر کر دی
شعیب ملک کی انسٹاگرام پوسٹ میں اہلیہ ثنا جاوید کو سالگرہ کی مبارکباد
ورلڈ کپ 1992 کی فتح کے 32 برس مکمل ہوگئے
کرکٹرعماد وسیم نے ریٹا ئرمنٹ واپس لے لی
پی ایس ایل پرفارمنس پر شمولیت کھلاڑی اور ٹیم کے ساتھ زیادتی ہے، احمد شہزاد
آسٹریلیا نے ایک بار پھر افغانستان کیخلاف سیریز ملتوی کردی
کرک سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان