ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے توانائیاں مزید بروئے کار لائی جائیں،نوازشریف کی ہدایت

جمعہ 16 ستمبر 2022 22:40

خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2022ء) سابق سینیٹر وضلعی صدر مسلم لیگ (ن )خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے اپنے قائد و سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ قائد میاں محمد نواز شریف نے ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف نے ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کو ہدایات جاری کیں کہ پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے توانائیاں مزید بروئے کار لائی جائیں ،پارٹی عہدیداروں سمیت کارکنان اور یوتھ ونگ عہدیداران و دیگر ذیلی تنظیموں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ لندن ملاقات کے دوران سابق سینیٹر و ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ نون خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی اور میاں محمد نواز شریف ، محمد اسحاق ڈار کے مابین ملکی سیاسی صورتحال سمیت ضلع خوشاب کی سیاسی صورتحال پر بھی سیر حاصل گفتگو وئی

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں