بیوی کا قاتل شوہر، ڈرائیور کا قاتل کنڈیکٹر، پولیس نے قتل کی وارداتوں کا سراغ لگا لیا

پیر 5 اگست 2019 16:12

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2019ء) خوشاب پولیس کی بڑی کارروائی تھانہ خوشاب کے دو اندھے قتل کی وارداتوں کا سراغ لگا لیا، بیوی کا قاتل شوہر جبکہ ڈرائیور کا قاتل کنڈیکٹرنکلا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مورخہ 20جون کو محلہ علی پورہ خوشاب میں بے دردی سے قتل ہونے والی ماریہ کا قاتل شوہر وقار احمد نکلا جسے فون کال کے ذریعے پولیس نے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا، جبکہ 26 جولائی کو کٹھہ روڈ خوشاب پر ٹرالر ڈرائیور عبدالجبار ولد عبدالغفار کو اسکے اپنے کنڈیکٹر عزیز اللہ نے قتل کیا اور واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی ،ڈی پی او رانا شعیب محمود کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ خوشاب انسپکٹر راجہ ارشد عباس اور انچارج سی آئی اے سٹاف خوشاب سب انسپکٹر ملک عبدالرحیم نے دونوں اندھے قتل کی وارداتوں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ڈی پی او نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کے خوشاب میں ہونے والے اندھے قتل پولیس کیلئے چیلنج بنے ہوئے تھے، جن کا پولیس افسران نے دن رات کوشش کے بعد سراغ لگا لیا، اور آج الحمداللہ ملزمان قانون کے شکنجے میں ہیں ۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں