کوہلو ، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر میں 181 واں روز تک مظلوم کشمیریوں کو محصور کرنے کے خلاف ریلی ومظاہرہ

جمعہ 31 جنوری 2020 23:34

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2020ء) کوہلو میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور ہندوستان کی کٹھ پتلی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں 181 واں روز تک مظلوم کشمیریوں کو محصور کرنے کے خلاف شہر میں ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا گیا یوتھ صدر مصری خان مری عمر فاروق زرکون پی ایس او کے سر پرست اعلی عبدلرحیم شیرانی سمیت سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکا کی جانب سے پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرہ بازی کی گئی ریلی بینک چوک سے شروع ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ٹریفک چوک پر آکر مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز و پلے کارڈز اور آزاد کشمیر و پاکستان کے قومی پرچم اٹھارکھے تھی, مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام پوری ملک کی طرح کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں,کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے بھارت اپنے ظلم بند کرے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت اور فوج کی غیر قانونی مداخلت و جاری بیہمانہ مظالم پر اقوام متحدہ و انسانی حقوق کے علمبردار تنظیمیں نوٹس لے کر اپنا کردار ادا کریں, بے گناہ کشمیر ی عوام بالخصوص عورتوں بچوں اور بزرگ شہریوں کو 181 روز تک محصور کیا گیا اور کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی شدید قلت ہوئی مودی سرکار کی کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے مظلوم اور بے گناہ کشمیریوں پر ہونے والے بدترین مظالم قبول نہیں بھارت کو ان کا حساب دینا ہوگا,انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے روح اور جسم کا رشتہ ہے کشمیر میں مظالم سے بھارتی جمہوریت پسندی کادنیا کے سامنے پردہ چاک ہوچکا ہی,کشمیر و پاکستان لازم و ملزوم ہیں پاکستانی عوام کی ہمدردیاں مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ جڑی ہوئی ہیںبھارت کو اپنی غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گاعالمی ادارے و اقوام متحدہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور دہشت گرد بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے اور کشمیر یوں کو ان کی امنگوں کے مطابق آزادی دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 5 فروری تک روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شہر میں ریلی نکالی گئی لیویز کیو آر ایف اور پولیس کی بھاری نفری نے سیکورٹی امور پر موجود تھی

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں