نیب کے کالے قوانین میں تبدیلی نہ کرنا ہماری غلطی ہے ،ہماری ڈیل اور ڈیلنگ عوام کیساتھ ہے‘ حمزہ شہباز
شہباز شریف کی گرفتاری نیازی صاحب کا بغض ہے،نیب عمران خان نیازی کا آلہ کار بنا ہوا ہے ،قائد حزب اختلاف
ہفتہ 20 اکتوبر 2018 22:23
(جاری ہے)
جن اراکین پر پابندی بھی لگتی ہے انہیں اسمبلی عمارت میں جانے کی اجازت ہوتی ہے لیکن ہمارے چھ اراکین کو روکنے کیلئے اسمبلی کے مرکزی دروازے پر پولیس کا پہرہ بٹھا دیا گیا ۔
میں ان چھ اراکین کے ساتھ کھڑا نہ ہوں میرا ضمیر گوارا نہیں کرتا۔ انہوںنے کہا کہ میں نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ جیل کاٹی ہے ۔انسانیت کی قدر ہونی چاہیے ۔ انہیں پنجاب میں (ن) لیگ کی حکومت کی دس سال کی ڈلیوری کا غصہ اور بغض ہے او رانہیں ہماری حکومت کی کارکردگی ہضم نہیں ہو رہی ۔ پرویز الٰہی ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے بعد سپیکر بن گئے ہیں او ران کا غصہ ایوان میں انکی رولنگ کی شکل میں سامنے آتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ شہباز شریف کو بلایا صاف پانی کیس میں گیا اور گرفتاری آشیانہ میں کر لی گئی لیکن کیا نیب کو پنجاب بینک پر دن دیہاڑے پڑنے والے ڈاکے اور رنگ روڈ کی الاٹمنٹ کی تبدیلی نظر نہیں آتی ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب ہماری حکومت تھی تو ہماری ترجیحات ملک کے حالات میں بہتری لانا تھا ۔ آج نیازی صاحب ڈیم بنانے کیلئے چندہ مانگ رہے ہیں حالانکہ انہیں چاہیے تھاکہ قوم کو ساتھ لے کر چلتے لیکن انہوںنے قائد حزب اختلاف کوگرفتار کرادیا ۔ جن کی جڑی عوام میں نہ ہوں او رجعلی مینڈیٹ پر مبنی حکومت ہوتو ان کے کام ایسے ہی ہوتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نیازی نے کہا تھاکہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تو خود کشی کر لوں گا ، اسد عمر آئی ایم ایف کے پیچھے چھپ رہے ہیں ، پھرکہا دوست ممالک آئیں گے ہوا کچھ نہیں اور قوم پر 900ارب روپے کا قرض چڑھ گیا ہے ۔ ابھی آئی ایم ایف کا ایجنڈا آئے گا تو پتہ نہیں کیا ہوگا ۔ حکومت نے پچاس لاکھ بنانے کا دعوی کیا ہے اس کا مطلب ہے کہ پنجاب میں تیس لاکھ گھر بنیں گے اور ہر مہینے تیس ہزار گھر بننے چاہئیں،ایک کروڑ نوکریوںمیں سے ساٹھ لاکھ پنجاب کے حصے میں آنی ہیں ہم ان کے وعدوں کو دیکھیں گے اور انہیں یاد کرائیں گے ۔ انہوںنے نیب نیازی صاحب کا آلہ کار بنا ہوا ہے ۔نیب ،جیلیں اور جلا وطنیاں ہمارے لئے نئی بات نہیں ۔ شہباز شریف کی گرفتاری نیازی صاحب کا بغض ہے ، عمران خان سرکاری ہیلی کاپٹر پر سرکاری پیٹرول خرچ کر کے سیر سپاٹوںکا جواب کیوں نہیںدیتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آکر نیب کے کالے قوانین میں تبدیلی کرنا چاہیے تھی او ریہ ہماری غلطی ہے ۔ نیب خود مختار ادارہ ہے لیکن کیا نیب کے چیئرمین کو اس شخص سے ملنا چاہیے جس کے خلاف سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا کیس چل رہا ہو ۔ عمران خان نیازی خود کو مسٹر کلین سمجھتے ہیں انہیں چاہیے کہ اپنے گھر سے شروعات کریں اور پھر میر اور سب کا احتساب کریں ۔وزیراعظم صاحب آپ اپنے دائیں بائیں دیکھیں، قبضہ مافیا آپ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے نیب اور حکومت کے گٹھ جوڑ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ کیا شیخ رشید کو خواب آیا تھاکہ شہبازشریف کو گرفتار کیا جائے گا ، فواد چوہدری کو کیسے پتہ چلا کہ ابھی او رلوگوں کو بھی پکڑنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ انتخابی نتائج 36 گھنٹے بعد آئے اگر چاہتے تو ہم بھی کنٹینر پر چڑھ سکتے تھے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لیسکو نادہندگان سے 3.81 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی،ترجمان
نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر شاندار خدمات سر انجام دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،خواجہ سلمان ..
وزیر اعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ کی ملاقات، محکمہ انہار کے امور پرتبادلہ خیال
سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہوں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، بلاول بھٹو
زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند راحت وسکون ہے، مریم نواز
عالمی لاجسٹک کمپنی کی پاکستان کے پہلے گرین ٹرانس شپمنٹ ٹرمینل کی ترقی میں دلچسپی
پانی کی تقسیم کیلئے ارسا کا ہنگامی اجلاس (آج )طلب
بات چیت ہی ملکی مسائل کا حل ہے، میں پل کا کردار ادا کرتا رہا ہوں ،میں بات چیت کیلئے کوشش کرتا رہوں گا‘ ..
وزیراعلیٰ مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں‘ عظمیٰ بخاری
دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں حج تربیتی پروگرام کا انعقاد
شہر کے تمام گرجا گھروں کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، محمد فیصل کامران
موبائل پولیس خدمت مرکزکا رواں ہفتے کا شیڈول جاری کر دیا گیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہوں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، بلاول بھٹو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں، عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ
-
موبائل فونز کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کردی گئی
-
نو مئی کا رونا رونے والے 12 مئی کا سانحہ بھول گئے ہیں، حلیم عادل شیخ
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
-
شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید
-
معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ
-
لاہور میں مزید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری
-
پی ٹی آئی کا چیئرمین بنائے جانے کی خبروں پر سابق صدر عارف علوی کا مؤقف آگیا