مسلم لیگ(ق) اور تحریک انصاف کے درمیان کشیدگی برقرار
قطر سے واپسی پر وزیراعظم سے چوہدری بردران ملاقات کریں گے
میاں محمد ندیم منگل 22 جنوری 2019 12:18
(جاری ہے)
اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے میں پارٹی اراکین نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ان کے حلقوں میں منفی رویوں پر خدشات کا اظہار کیا اور چوہدری شجاعت کو حکومتی اتحاد کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار بھی دیا. ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی نے اپنی قیادت کو اپنے حلقوں میں مسائل کے حل کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا. ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی چاہتے تھے کہ ان کی قیادت اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان سے بات چیت کرے کیوں کہ ان کے واحد وزیر کے پاس بھی مطلوبہ اختیارات نہیں. دوسری جانب اطلاعات یہ بھی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان قطر سے واپسی پر گجرات کے چوہدریوں سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں. پی ایم ایل کیو کا موقف تھا کہ اراکین اسمبلی کو ان کے حلقوں میں درپیش مسائل حل کرنے کے لیے ہمیں پی ٹی آئی سے اختیارات کی ضمانت چاہیے. علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں پی ایم ایل کیو کی قیادت کی جانب سے مرکز اور صوبے میں 2، 2 وزارتیں دینے کے وعدے پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا. واضح رہے کہ حکومتی اتحاد میں دراڑ اس وقت سامنے آئی تھی جب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری مسلم لیگ (ق) میں فارورڈ بلاک بنانے کا بیان دیا تھا جس پر پارٹی کا سخت ردِ عمل سامنے آیا تھا. بعدازاں صوبے میں پی ایم ایل کیو کے واحد وزیر برائے معدنیات حافظ عمار یاسر نے اپنے کام میں بے جا مداخلت کو جواز بنا کر استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوادیا تھا.
متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق
شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد
وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ڈرگ فری پنجاب مہم کامیابی سے جاری
آئی جی کا پولیس چیک پوسٹ حضرت عمر فاروق (جھنگی)کا دورہ
صحافی کیخلاف مقدمہ اوردھمکیاں دینے کی شدید مذمت
ظلم کے خلاف احتجاج کسانوں کا جمہوری حق ہی: عبدالعزیز عابد
ریلویز پولیس نے گمشدہ پرس ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دیا
لاہور : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، راہگیر جاں بحق
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی،50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
صوبائی وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی خان گورچانی کا یوم مزدور کے موقع پر خصوصی پیغام
مسجد اقصیٰ کے امام فرزند میمون اسد تمیمی کی قیادت میںفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اقصیٰ ریلی کا ..
قائمقام چیئرمین لیسکو سردار علی ایازصادق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری