عوام کا جمِ غفیر واہگہ پریڈ دیکھنے اُمڈ آیا

واہگہ بارڈر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا

پیر 24 جولائی 2023 15:07

عوام کا جمِ غفیر واہگہ پریڈ دیکھنے اُمڈ آیا
واہگہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جولائی۔2023ء) عوام کا جمِ غفیر واہگہ پریڈ دیکھنے اُمڈ آیا۔ واہگہ بارڈر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا۔عوام کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ بچے ، خواتین، بزرگ سب یکجان ہوکر پنجاب رینجرز کے جوانوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔ واہگہ کی پریڈ قومی یکجہتی، ملک سے محبت اور افواجِ پاکستان سے محبت اور اعتماد کے رشتے کی عکاس ہے۔

(جاری ہے)

سخت گرمی کے موسم میں بھی 10,000 سے زائد لوگ پریڈ وینیو میں موجود تھے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی سالمیت اور اتحاد کی خاطر ہمیشہ پنجاب رینجرز اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے عوام کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت عوام اور پاک افواج کے مابین عقیدت و محبت کے تعلق کو کمزور نہیں کرسکتی اور واہگہ بارڈر کی پریڈ پر عوامی اجتماع اس بات کا واضح ثبوت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں