ئ*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت آر پی اوز، ڈی پی اوز ویڈیو لنک اجلاس

ّاختیارات سے تجاوز، کرپشن، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کڑا احتساب ہو گا، آئی جی پنجاب ۹پرفارمنس اور اکاؤنٹیبلٹی پر مبنی ایویلویشن سسٹم کے تحت افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، ڈاکٹر عثمان انور

بدھ 17 اپریل 2024 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ خواتین، بچوں اور گھریلو ملازمین پر ظلم و تشدد، ہراسگی اور زیادتی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کاروائی میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز، کرپشن، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کڑا احتساب ہو گا، پرفارمنس اور اکاؤنٹیبلٹی پر مبنی ایویلویشن سسٹم کے تحت افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ڈی پی اوز 1787 کمپلینٹ سنٹر پر موصولہ شکایات کا بروقت ازالہ کریں، دانستہ تاخیر کے ذمہ داران سرکل افسران سے جواب طلبی کی جائے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ بارڈر چیک پوسٹوں پر سمگلنگ غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک کیلئے سپیشلائزڈ پولیس یونٹ کا قیام پر عمل میں لائیں گے، ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے تحت منشیات سمیت آرگنائزڈ کرائم کے خلاف مہم مزید تیز کی جائے جبکہ کچہ کریمنلز کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ہائی وے رابری میں ملوث گینگز کا موثر حکمت عملی، فعال پٹرولنگ سے خاتمہ یقینی بنایا جائے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دہشتگردی و شرپسند سماج دشمن عناصر کے تدارک کیلئے سی ٹی ڈی کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ دھاتی ڈور اور پتنگ بازی میں ملوث عادی مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ انویسٹی گیشن اور پراسیکویشن مقدمات کی ورک آؤٹ شرح کو بہتر یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ بجلی چوری کے مقدمات کو موثر فالو اپ سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی، رہائش گاہوں کے تحفظ اور روٹس کلیرنس کیلئے ڈی پی اوز ذاتی نگرانی میں اقدامات یقینی بنائیں، یہ ہدایات آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آج سنٹرل پولیس آفس میں اعلی سطحی ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو جاری کیں، اجلاس میں تمام یونٹس کے سربراہان، آر پی اوز، ڈی پی اوز، ڈی آئی جیز اور سی ٹی اوز نے شرکت کی۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کرائم کنٹرول، فورس کی اکاوٹیبلٹی، گینگز کے خاتمے کیلئے ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں گینگز کی سرکوبی، پولیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور شہریوں کی خدمات کی فراہمی بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات متعلقہ افسران کی ذمہ داری ہے لہذا الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ٹریفک اصلاحات کے واضح نتائج نظر آنے چاہیے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹریفک مینجمنٹ کو مزید بہتر بنایا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی ایس پی یو، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور، اے آئی جی آپریشنز، اے آئی جی ڈویلپمنٹ اور اے آئی جی لاجسٹکس سمیت تمام یونٹ سربراہان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں