چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا دورہ میلسی، محترمہ بےنظیر کے نظریات کی تکمیل چاہتا ہوں. مجھے پنجاب میں حکومت چاہئے. میری جیت آپکی جیت ہو گی. ورکرز کنونشن سے خطاب

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 7 ستمبر 2021 11:26

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا دورہ میلسی، محترمہ بےنظیر کے  نظریات کی تکمیل چاہتا ہوں. مجھے پنجاب میں حکومت چاہئے. میری جیت آپکی جیت ہو گی. ورکرز کنونشن سے خطاب
میلسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 07 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،شاہ زیب اشفاق) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورہ جنوبی پنجاب کے سلسلے میں میلسی کا دورہ کیا. اس موقع پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے نظریات کی تکمیل چاہتا ہوں.

پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک سازش کے تحت نقصان پہنچایا گیا کچھ لوگ جھوٹ بولتے ہیں کردار کشی کرتے ہیں.

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی خدمت کرتی ہے ہمیں چور کہنے والا خود چینی آٹا چور ہے. کیا ان تین سالوں میں کس کو روزگار ملا. عوام کہتی تھی کہ بے نظیر آئے گی روزگار لائے گئی انشاء اللہ تعالیٰ اگر آپ نے موقع دیا تو کسانوں کی خدمت کریں گے.

بےنظیر بھٹو نے کہا تھا میرا کسان بھوکا نہیں سوئے گا. آج ڈی اے پی کسان کی پہنچ سے دور ہے. بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کر کے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے. پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کے حقوق کی بات کی ہے اور آمر کا مقابلہ کیا ہے. ہماری حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ہر سال اضافہ کیا. مجھے پنجاب میں حکومت چاہئے. میری جیت آپکی جیت ہو گی.

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں