دنیا بھر میں بھارت کایوم جمہوریہ کشمیری عوام نے بطور یوم سیاہ لائن آف کنٹرول لیپہ ویلی کے طول وعرض پر بھرپور قوت سے منایا گیا

منگل 15 اگست 2023 15:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2023ء) ریاست جموں و کشمیر کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر میں بھارت کایوم جمہوریہ کشمیری عوام نے بطور یوم سیاہ لائن آف کنٹرول لیپہ ویلی کے طول وعرض پر بھرپور قوت سے منایا گیا یوم سیاہ کے موقع لیپہ ویلی میں سیاسی مذہبی سماجی تاجر طلباء وکلاء تنظیموں اور سول سوسائٹی نے ریلیاں نکال کر بھارتی دہشت گردی کالے قوانین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کے حق خودارادیت دلوانے کا قومی مطالبہ کر دیا جبکہ بھارت کے خلاف پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کے حق میں شرکاء ریلی نے زبردست نعرہ بازی کی،اس سے قبل خیراتی باغ سے ٹرانسپورٹ یونین کے زیر اہتمام گاڑیوں کی ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی جو مین شاہراہِ سے گزرتی ہوئی ٹنل چوک سے واپس مین بازار تکبیر چوک میں پہنچ کر بڑے اجتماع میں شامل ہو گئی اس قبل ٹرانسپورٹ یونین کے صدر راجہ اورنگزیب اور انکے عہدیداروں کی دعوت پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت جمہوریت اور سیکولرازم کے ڈھال میں سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے جو خود بنیاد پرست بھارتی گروپوں کی سرپرستی کرتے ہوئے اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کر چکا ہے بھارت کی نو لاکھ قابض افواج نے نہتے کشمیریوں کی خونریزی کی انتہا کر دی ہے لہذا اقوام متحدہ یورپی یونین اور او آئی سی سمیت با اثر ممالک دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان مسلئہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرے بصورت دیگر تین ارب انسانوں کی زندگیوں کب انسانوں کی زندگیوں پر موت کے سائے منڈلانے شروع ہو جائیں گے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے ملک کیلئے روس کا گورباچوف ثابت ہو گا بھارتی اشتعال انگیزی کا نوٹس لیا جائے کیونکہ ابھی تک پاکستان اور افواج پاکستان نے صبر برداشت کا دامن تھام رکھا ہے پاکستان کے 76ویں جشن آزادی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے جس طرح تحریک آزادی کشمیر کی دوٹوک حمایت کرتے ہوئے بھارت جارحیت کی دھمکیوں کا جرآت مندانہ جواب دیا وہ اس کی اچھل کود روکنے کیلئے لازم تھا شوکت جاوید میر نے کہا پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر اہل کشمیر نے اپنی لازوال محبت کا اظہار کر کے نئی تاریخ رقم کردی ہے جو بھارت کے لئے ڈیتھ وارنٹ کی ماند ہے لیپہ ویلی میں عوامی شراکت داری سے شایان شان تقریبات کے انعقاد پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور بہترین کارکردگی حکمت عملی پر بریگیڈ کمانڈر واصف محمود کرنل اویس اور انکی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں اپنے غیر مشروط تعاون کا یقین دلاتے ہیں تکبیر چوک میں امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر اسسٹنٹ کمشنر یاسر بخاری, ممبران ضلع کونسل بشیر عالم اعوان عبدالعزیز بدھن چیئرمین یونین بنہ مولہ سلیمان مغل چیئرمین یونین کونسل منظور اعوان وائس چیئرمین عثمان صدیق لون،ممبران لوکل کونسل شیخ صدیق،روشن اعوان، اظہر میر نور حسین چوہدری،عمیر مغل،تحریک انصاف کے رہنما ارشد فراز علوی،خورشید قریشی،محمد عارف مغل ٹرانسپورٹ یونین کے صدر راجہ اورنگزیب انور اعوان امیدوار ضلع کونسل شوکت علی مغل نے خطاب کیا جبکہ وکلاء کی نمائندگی غلام اللہ اعوان ایڈووکیٹ پیرزادہ احسان الحق شامی ایڈوکیٹ نے نمائندگی کی ریلی کے اختتام پر شھداء کشمیر شھدائے افواج پاکستان ملکی سلامتی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے دعا کی گئی۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں