حریت رہنمائوں عبدالحمید لون اور محمد شفیع ڈار کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرے کی شدید مذمت

پیر 30 دسمبر 2019 17:32

منڈی بہائو الدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2019ء) حریت رہنمائوں عبدالحمید لون اور محمد شفیع ڈار نے بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکے مسلسل فوجی محاصرے اور مواصلاتی بندش کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عبدالحمید لون اور محمد شفیع ڈار نے منڈی بہائوالدین میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال انتہائی گھمبیر ہے اور بھارت میانمار کے طرز پر کشمیر میں قتل عام اور کشمیریوں کو ریاست بدر کرنے کی سازش کررہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی تعداد میں اضافہ کر کے کشمیریوںکو انکے گھروں میں محصور کردیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ خواتین کا بھی گھروں سے باہر نکلنا محال ہے اوروہ خودکو محفوظ نہیں سمجھتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارت کا فسطائی چہرہ دنیا بھرکے سامنے بے نقاب ہوگیاہے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ اور انٹرنیٹ معطل اور سکول ،کالجز اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

حریت رہنمائوںنے افسوس ظاہرکیاکہ مسلم اکثریتی علاقوں کی کئی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے مکمل پابندی عائد ہے۔انہوںنے حکومت پاکستان کی کوششوںکی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران نے بھارتی اقدامات کے بعد کشمیری عوام کی حالت زار اور مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے بارے میں دنیا کو احسن طریقے سے آگاہ کیاہے۔حریت رہنمائوںنے بھارتی حکومت سے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھانے ، انٹرنیٹ کی بحالی اور تمام حریت قائدین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں