عدالت نے اوگی کے گائوں کرماٹی میں دوشیزہ قتل کیس میں نامزد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 16:38

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) اوگی کے گائوں کرماٹی میں دوشیزہ قتل کیس میں نامزد ملزم کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوگی کے گائوں کرمائی میں دوشیزہ شگفتہ بی بی کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس کی ایف آئی آر ملزم فیض محمد، جماد اور دیگر کے خلاف درج ہوئی۔ ملزم حماد عبوری ضمانت خارج ہونے پر دو روز قبل گرفتار ہوا اور اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے عدالت نے نو عمر ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں