ملتان:پی ڈی ایم کے کارکنان رکاوٹیں توڑ کر قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے
پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ نے 30 نومبر کو ملتان میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے‘جلسہ گاہ میں آچکے ہیں اور اب 30 نومبر تک یہیں پر رہیں گے.علی موسی گیلانی
میاں محمد ندیم
ہفتہ نومبر
15:26

(جاری ہے)
واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ نے 30 نومبر کو ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم انتظامیہ نے اس کی اجازت نہ دیتے ہوئے رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں آج اسلسلے میں پیپلزپارٹی کے راہنما علی موسیٰ گیلانی کی قیادت میں ریلی گھنٹہ گھر چوک پر پہنچی، جہاں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد اس ریلی شامل ہوئی، جس کے بعد شرکا جلسہ گاہ کی طرف پہنچیں، جہاں پولیس کی جانب سے انہیں روکنے کی کوشش کی گئی جس پر دونوں فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی.
تاہم ریلی کے شرکا رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے جلسہ گاہ قلعہ کہنہ قاسم باغ میں تالے توڑ کر داخل ہوگئے اور وہاں استقبالیہ کیمپ لگا لیا شرکا کی جانب سے رکاوٹیں ہٹانے کے لیے ایک کرین بھی ساتھ لائی گئی تھی جسے ملتان پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا. علاوہ ازیں جلسہ گاہ پہنچنے والے علی موسیٰ گیلانی نے گفتگو میں کہا کہ ہم جلسہ گاہ میں آچکے ہیں اور اب 30 نومبر تک یہیں پر رہیں گے انہوں نے کہا کہ ملتان کے تمام کارکنان جلسہ گاہ کی طرف آرہے ہیں اور 30 نومبر کو یہیں جلسہ ہوگا اور ہم اپنے قائدین کا یہیں انتظار کریں گے. یاد رہے کہ اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پی ڈی ایم کے 30 نومبر کے جلسے کو روکنے کے مقصد سے قلعہ کہنہ قاسم باغ کے اطراف میں کنٹینرز لگا دیے گئے تھے جبکہ جلسہ گاہ کے باہر پولیس بھی تعینات کردی گئی تھی پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے اسٹڈیم کے اطراف 30 کنٹینرز لگائے گئے تھے جبکہ شہر کے راستوں کی بندش کے لیے مزید کنٹینرز منگوائے گئے تھے. اس سلسلے میں گزشتہ روز پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کے 200 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی فہرست بھی متعلقہ تھانوں کو فراہم کی گئی تھی اس حوالے سے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے ایک ٹوئٹ میں شجاع آباد سے گرفتار کارکنان کی تصویر بھی ٹوئٹ کی تھی.ملتان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
ملتان سے متعلقہ
ملتان خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی کو محمد رضوان خان کے تعیناتی کیس میں 2فروی تک عملدرآمدی رپورٹ پیش کرنے ہدایت کردی
-
خواجہ سرائوں کو ہر محکمے میں خصوصی پروٹوکول ملے گا،وزارت انسانی حقوق کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعدسندھ ہائیکورٹ نے درخواست نمٹادی
-
مکوانہ، برائیڈل میک اپ کی مد میں لاکھوں روپے لینے ،پی آراے کو سیلز کی درست تفصیلات فراہم نہ کرنیوالے بیوٹی سیلونز کیلئے شکنجہ تیار
-
سرگودھا ،گینگ ریپ مقدمہ میں انصاف کی عدم فراہمی پرمتاثرہ خاتون ماں باپ کیساتھ سراپا احتجاج بن گئی
-
سائبیرئن پرندے موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی اپنے نئے گھونسلوں کی تلاش میں نکل جائینگے‘ عظمیٰ بخاری
-
رانا ثنااللہ پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر ،سماعت 4فروری تک ملتوی
-
فارن فنڈنگ پر چلنے والی جماعتوں پر ہمیشہ کیلئے پابندی لگائی جائے،چور چور کا شور مچانے والا چور پکڑا جاچکا ہے ‘ رانا ثنا اللہ خان
-
اپوزیشن حکومت کیلئے خطرہ نہیں، حواس باختہ ہو کر اپنی ہی طرف گول کررہی ہے، ہمایوں اختر خان
-
رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 4فروری تک ملتوی
-
ایف بی آر،کیپٹل مارکیٹ اصلاحات کیلئے قائم کردہ مشاورتی کمیٹی میں دوممبران کا اضافہ
-
محکمہ لائیوسٹاک کا جانوروں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور ان میں قدرتی ملائی کیلئے نرجانوررکھنے کی حوصلہ افزائی کے پروگرام پر عمل جاری رکھنے کا اعلان
-
اگلے پانچ سالوں کیلئے نئی آٹوموٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پلان پر کام کرنا شروع
مزید خبریں
پاکستان کے مشہور شہروں کی خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.