جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن ، میں 128 کو53 لاکھ 83 ہزار روپے جرمانہ

جمعہ 29 مارچ 2024 21:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کے دوران میپکو ٹیموں نے ایک روز میں 128افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ بجلی چوروں کو53 لاکھ 83 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائدکیاجبکہ 5لاکھ روپے موقع پر وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرادی. میپکو ترجمان کے مطابق میپکو ٹیموں نےملتان سرکل میں 14بجلی چوروں کو554481روپے جرمانہ عائد کیا گیااور13مقدمات کااندراج ہوا۔

ڈی جی خان سرکل میں 23صارفین 706760روپے جرمانہ عائد اور23مقدمات درج ہوئے جبکہ 4 بجلی چوروں کو گرفتارکیاگیا۔ وہاڑی سرکل میں 13 صارفین کو480468روپے جرمانہ عائداور2 مقدمات درج، بہاولپور سرکل میں 11صارفین کو394990روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 15صارفین کو999957روپے جرمانہ عائداور14مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 18صارفین کو 975515روپے جرمانہ عائد اور18 مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 15صارفین کو419700روپے جرمانہ عائد اور7مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 10صارفین کو 355000 روپے جرمانہ عائداور9ایف آئی آرز درج، خانیوال سرکل میں 9 صارفین کو496264روپے جرمانہ عائد کیا گیا او ر4 مقدمات کا اندراج ہوا۔

(جاری ہے)

دریں اثنامیپکو ٹیموں نے نادہندگان سے ایک روز میں 3 کروڑ 69 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ جنوبی پنجاب میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے خلاف آپریشن کئے گئے۔ ملتان میں 18 لاکھ20 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 3 زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کی گئی۔بہاولپور سرکل کے مختلف علاقوں میں لاکھوں روپے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر10 نادہندہ کاشتکاروں کے کنکشنز منقطع کئے گئے۔میپکو ٹیموں نے میٹرز اور ٹرانسفارمرز اتار کر قبضہ میں لے لئے۔غازی آباد سب ڈویژن چیچہ وطنی کے علاقہ میں تحصیلدار ریکوری اور پولیس فورس کے ہمراہ ریکوری آپریشن کیا گیا۔ساہیوال سرکل کے مختلف علاقوں میں زرعی ٹیوب ویل ڈیفالٹرز سے 43 لاکھ 53 ہزار روپے واجبات وصول کر لئے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں