مظفر گڑھ میں شوہرنے تیز دھار آلے سے بیوی اور 7 بچوں کو قتل کردیا

مقتول بچوں کی عمریں 6 ماہ سے 8 سال کے درمیان ہیں، پولیس نے آلۂ قتل سمیت سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 12 اپریل 2024 12:01

مظفر گڑھ میں شوہرنے تیز دھار آلے سے بیوی اور 7 بچوں کو قتل کردیا
مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل2024ء) مظفر گڑھ میں شوہر نے بیوی اور 7بچوں کو کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لرزہ خیز واردات مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ہوئی جہاں ایک شخص نے تیز دھار آلے سے اپنی بیوی اور سات بچوں کو قتل کر دیا۔ ا س حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مقتول بچوں کی عمریں 6 ماہ سے 8 سال کے درمیان ہیں، پولیس نے آلۂ قتل سمیت سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سجاد کھوکھر نامی شخص نے تیز دھار آلے سے اپنی بیوی اور 7 معصوم بچوں کو ایک ایک کر کے بے دردی سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں ملزم کی 40 سالہ بیوی کوثر مائی، 8 سالہ انسہ، 7 سالہ کنزہ، 6سالہ رمشا، 4 سالہ مہناز، 2 سالہ انس، 3 سالہ سبحان اور 6 ماہ کی منزہ شامل ہیں۔ پولیس نے ملزم کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا، جس سے قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ قتل کی ہولناک واردات پر وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے علی پور مظفر گڑھ میں ہونے والے افسوس ناک واقعے پر انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں