پیپلز پارٹی کے غریب مزدور طبقے کی جماعت ہے ،میر محمد صادق عمرانی

ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا پارٹی کے بانی قائد شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت 1973 کا آئین اور عوام کوووٹ کا حق دلوایا ،رہنما پاکستان پیپلز

منگل 30 نومبر 2021 00:32

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی صدر و سابق صوبائی سینئر وزیر میر محمد صادق عمرانی اور پی پی پی نصیر آباد کے ڈویژنل صدر نوجوان قیادت میر بلال عمرانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 54 یوم تاسیس پر کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے غریب مزدور طبقے کی جماعت ہے پیپلز پارٹی نے ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا پارٹی کے بانی قائد شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت 1973 کا آئین اور عوام کوووٹ کا حق دلوایا جبکہ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی سے لیس کرکے ملک کا دفاع ناقابل شکست جبکہ آصف علی زرداری نے صوبوں کو خودمختیاری دیکر ملک میں اصل جمہوریت قائم کی ہماری جنگ استحصالی قوتوں سے ہے غربت پسماندگی عوام کا مقدر ہر گز نہیں پاکستان تمام وسائل سے مالامال ملک ہے انھوں نے کہا کہ عمران نیازی بھی استحصالی و آمرانہ طاقتوں کی مسلط کردہ ایک مصیبت ہے جوکہ اقتدار میں آکر غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے مزدور سے مزدوری چھین کر غربت بے روزگاری بھوک و افلاس کو فروغ دیا ہے ملک کو عالمی سامراجی و استحصالی قوتوں کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا آئی ایم ایف کے اشاروں پر ہزاروں ملازمین کو برطرف کردیا گیا اشیاء روز مرہ کی قیمتوں میں کئی گنا سواضافہ کردیا گیا جس کے باعث عام آدمی کی زندگی ابتر ہوچکی ہے انھوں نے کہا کہ اب آنے والے عام انتخابات میں دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ کرنے کیلئے الیکشن ترمیمی بل 2021متعارف کروایا گیا جس سے ووٹ چوری کو فروغ ملے گا انھوں نے کہا کہ عمران نیازی حکومت کے کالے قوانین ہر گز قبول نہیں کیونکہ پیپلز پارٹی عوام کی طاقت اور ووٹ پر یقین رکھتی ہے پیپلز پارٹی کو بھرپور عوامی تائید حاصل ہے جب بھی ملک میں صاف و شفاف آزادانی غیر جانبدارانہ انتخابات ہوئے پیپلز پارٹی بھاری اکثریت کیساتھ کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت کی ہے انھوں نے کہا کہ 2013 اور 2018میں نصیر آباد میں ریکارڈ دھاندلی کے ذریعہ ایسے لوگوں کو عوام پر مسلط کیا گیا جن کا سیاست سے دور کا بھی واسطہ نہیں تھا جنھوں نے عوام کے حقوق کی لوٹ مار کرکے اپنے اثاثے بینک بیلنس میں اضافے زمینیں خرید نے کے سوا کچھ نہیں انھوں نے کہا کہ ان کی سیاست غربت عوام کی خدمت ہے ہماری کار کردگی عوام کے سامنے کھلی کتاب کے مانند ہے عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ وطن عزیز کی ترقی و استحکام کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں