اورکزئی قبائل اور ماموزئی میں شہید مزدوروں کے لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 30 اگست 2022 22:48

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2022ء) اورکزئی قبائل اور ماموزئی میں شہید مزدوروں کے لواحقین کا اورکزئی ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرے، دس سال اپریشن کے باوجود علاقے میں امن قائم نہ ہو سکا دہشت گردوں کے خلاف اپریشن کرکے علاقے کو پرامن بنایاجائے علاقہ عوام کو تحفظ فراہم کیاجائے شہید مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیمی وظائف اور شہید پیکج دیا جائے تفصیلات کے مطابق اپر اورکزئی ماموزئی میں گزشتہ روز دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے دو مزدوروں انذر گل اور عید اکبر کے لواحقین نے لاش کو مین جی ٹی روڈ ہنگو پر رکھ احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حاجی شکیل اور مزدوروں کے ورثاء کا کہنا تھاکہ قبائلی ضلع اورکزئی ماموزئی میں یہ مزدور پولیس چوکی کے تعمیراتی کام میں مزدوری کررہے تھے جہاں پر نامعلوم افراد نے دن دہاڑے ان کو فائرنگ کرکے قتل کئے ہیں انہوںنے کہاکہ دس سال اس علاقے میں اپریشن ہوا ہے لیکن اب تک یہاں پر امن قائم نہ ہو سکا دہشتگردوں کے خلاف سخت اپریشن کرکے علاقے کو صاف کیا جائے اور امن کے قیام کو یقینی بنائی جائے بصورت دیگر ہم ہنگو اور کوہاٹ کو واپس ہجرت کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں