اورکزئی، ایڈیشنل ایس ایچ او کو بیٹے نے قتل کر دیا ، قاتل گرفتار

جمعرات 8 ستمبر 2022 18:19

اورکزئی، ایڈیشنل ایس ایچ او کو بیٹے نے قتل کر دیا ، قاتل  گرفتار
اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2022ء) اپر اورکزئی تحصیل میں ڈبوری میں ایڈیشنل ایس ایچ او کو بیٹے نے قتل کر دیا ، اورکزئی پولیس نے بروقت کارروائی کر کے قاتل کو گرفتار کرلیا ، قتل ہونے والے ایڈیشنل ایس ایچ او کی نماز جنازہ ڈبوری میں ادا کر دی گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گھریلو ناچاقی پر ایڈیشنل ایس ایچ او کو اپنے بیٹے نے فائرنگ کرکے قتل کیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نثاراحمد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ عصر کے وقت ناحلف بیٹے محمد شفیق نے گھر کے اندر فائرنگ کرتے ہوئے تھانہ ڈبوری کے ایڈیشنل ایس ایچ او محمد جان کو قتل کر دیا ۔واقع کے بعد تھانہ ڈبوری کے ایس ایچ او امتیاز خان نے نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اپنے والد کے قتل میں ملوث محمد شفیق کو گرفتارکرتے ہوئے قتل کا مقدمہ درج کرلیا، ایڈیشنل ایس ایچ او محمد جان کی نماز جنازہ ابائی علاقہ ڈبوری قبرستان میں ادا کر دی گئی جس میں پولیس افسران علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کوسلامی دی بعد ازاں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیاگیا۔\378

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں