دو تحریک بلوچستان کے گرفتار بانی رہنما واجہ حسین وڈیلا یقوب جوسکی شبیر رند کو سخت سیکورٹی میں گوادر سے تربت منقل کردیاگیا

بدھ 4 جنوری 2023 20:04

دو تحریک بلوچستان کے گرفتار بانی رہنما واجہ حسین وڈیلا یقوب جوسکی شبیر رند کو سخت سیکورٹی میں گوادر سے تربت منقل کردیاگیا
پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2023ء) حق دو تحریک بلوچستان کے گرفتار بانی رہنما واجہ حسین وڈیلا یقوب جوسکی شبیر رند کو سخت سیکورٹی میں گوادر سے تربت تربت سے پنجگور پنجگور سے کوئیٹہ منتقل کر دیاگیا واضح رہے حق دو تحریک نے گزشتہ سال بلوچستان کی احساس محرومیوں کیلئے آواز بلند کئے تھے جن میں سرفہرست مکران کے بنیادی حقوق تھے جس میں بارڈر پر کام کرنے والے چھوٹے پیمانے پر تیل کے کاروبار پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے پابندیاں جس میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے اس سے قبل سیکورٹی فورسز نے کئی ٹینکروں کو بھی نقصان دیا لوگ سیاسی پارٹیوں کے دفتروں کے خاک چھانتے لیکن کسی قسم کا سہارا نہیں ملا اسکے ساتھ ٹرالنگ مافیا جنہوں نے بڑی تعداد میں ساحل سمندر پر قبضہ کرکے عام مچھیروں پر پابندی جیسے لگائی انہیں ساحل سمندر کے مزدوری سے بے روزگار کردیا گیا دوسرا بلوچستان کے مختلف مین شاہراہوں پر قائم ایف سی چوکیوں پر بلوچ عوام کی تزلیل کہاں سے آرہے ہو کہاں جارہے ہو جیسے ذلت کو دور کرنے اور لاپتہ افراد کی بازیابی بجلی پانی صحت انٹرنیٹ روڑ کی بحالی کیلئے انہوں نے حکومت کو دانستہ طور پر بلوچ قوم کو متاثر کرنے کا الزام لگاتے ہوئے گزشتہ سال 14 نومبر 2021ء میں ایک احتجاجی مظاہرہ و دھرنہ شروع کیا گیا بلوچستان کی تاریخ کی سب سے بڑی جمہوری احتجاجی مظاہرہ تھا جس میں لاکھوں افراد نے اپنے حقوق کی خاطر مولانا ہدایت الرحمان کے ساتھ ریلی نکالی و مظاہرے ودھرنہ دیا گیا لاکھوں خواتین نے بھی شرکت کرکے تاریخ رقم کردی جو بلوچستان کی تاریخ آج تک کسی سیاسی پارٹی نے اتنی تعداد میں لوگوں کو گھروں سے باہر نہیں نکلا تھا جو ملکی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوئی بالآخر حکومت بلوچستان نے 16دسمبر کو صوبائی حکومت کے ساتھ ایک تحریری معاہدہ ہوا کہ صوبائی حکومت تمام معاملات و مطالبات کو تسلیم کرے گی لیکن جوں ہی وقت گزرتا گیا اس پر کسی قسم کا کوئی عمل درآمد نہیں ہوا تو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے پھر حکومت وقت کو احتجاج کرنے کا دھمکی دی جنہوں نے 27اکتوبر کو گوادر میں پھر احتجاجی مظاہرہ و ریلی دھرنے کا آغاز کردیا جو مسلسل دو ماہ تک اس پر کسی قسم کا کوئی عمل درآمد و حال پرسی تک نہیں کی گئی وزیر داخلہ بلوچستان گوادر آئے انہوں نے کہاحق دو تحریک کے جتنے مطالبے ہیں وہ صوبائی حکومت کے دائرے اختیار میں نہیں ہیں اسکے بعد انہوں نے سیکورٹی فورسز لیویز پولیس فورس کے ذریعے 25 دسمبر کو دھرنے پر رات کے چار بجے دھاوا بول کر احتجاجیوں پر لاٹھی چارج آنسوگیس کرکے حسین وڈیلا سمیت دیگر کارکنوں کو تشدد کرکے گرفتار کرلیا گیا کئی دنوں تک مکران بھر میں شٹرڈان پہیہ جام ہڑتال ہر گھنٹے بعد پولیس و مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی رہی نظامِ زندگی شدید متاثر ہوئیں تھیں ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں