وزیر اعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مذاکرات کیلئے وزراء کی کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی اور نہ ہی کسی کو یہ ٹاسک سونپا ہے،مولانا 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گے تو پھر دیکھیں گے،جمہوریت کے دعویداروں کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، سب سن لیں پی ٹی آئی کی حکومت پانچ سال کی آئینی مدت پوری کریں گی، وفاقی وزیربرائے دفاع پرویزخٹک کا تقریب سے خطاب

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:20

پشاور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیربرائے دفاع پرویزخٹک نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مذاکرات کیلئے وزراء کی کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی اور نہ ہی کسی کو یہ ٹاسک سونپا ہے، بعض اپوزیشن جماعتیں اس حوالے میڈیا پربے پرکیاں اڑارہے ہیں ،مولانا 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گے تو پھر دیکھیں گے، جمہوریت کے دعویداروں کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، سب سن لیں پی ٹی آئی کی حکومت پانچ سال کی آئینی مدت پوری کرے گی اور 2023 کے انتخابات میں ایک بار پھر عوام کے ووٹوں سے پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گی، ملک میں مڈٹرم انتخابات بالکل نظر نہیں آتے‘ ملک پہلے سے معاشی بحران کا شکار ہے‘ عمران خان معیشت کو سنھبالا دینے اور بحران کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے‘ بھارت کچھ بھی کرلے کشمیر بنے گا پاکستان۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کے روز ویلج ناظم نواز خان کے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت‘ عراق آباد میں استقبالیے سے خطاب اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل محمد ریاض خان ایڈوکیٹ کے صاحبزادوں حسن ریاض اور حسین ریاض کی دعوت ولیمہ کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر لیاقت خان خٹک،چیئرمین مجلس قائمہ برائے توانائی و قدرتی وسائل ڈاکٹر عمران خٹک، ڈیڈک کے چیئرمین ادریس خٹک، ایم پی اے میاں جمشید الدین کا کاخیل اور دیگر بھی موجود تھے۔

پرویز خٹک نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کو پارٹی ٹوپیاں پہنائی اور ان کا خیر مقدم کیا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت ملک کی بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں مختلف دینی اور سیاسی جماعتوں سے باشعور کارکن پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں جو عمران خان کی قیادت پر بھر پورا عتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوعوام کی خدمت پر عوام نے ووٹ دیا، مولانا فضل الرحمان نے اسلام کے نام پر سیاست کرکے اسلام آباد پر ہمیشہ نظر رکھی، کرپشن سے عاجز ہوکر عوام نے پی ٹی آئی اور عمران خان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے 22 سال تک کرپشن کے خلاف جہاد کیا اور عوام نے اس کا بھرپور ساتھ دیا اور آج پی ٹی آئی اس ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے اوروفاق، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ان کی حکومتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہم نے کلاس اول سے انگریزی زبان رائج کی اور یہ بچے اب پانچویں جماعت میں پہنچ چکے ہیںجبکہمیں نے بحثیت وزیر اعلی صوبے میں علماء کے ساتھ ملکر اسلا م کے ساتھ متصادم قوانین کو ختم کیا، سود کے خلاف قانون سازی کی ،سرکاری سکولوں میں پانچویں جماعت تک ناظرہ قران اورچھٹی جماعت سے دسویوں جماعت تک قران با ترجمہ کو لازمی قرار دیا ،جہیز کی لعنت کے خلاف قانون سازی کی، تعلیمی نصاب کو اسلام کی روشنی میں صحیح خطوط پر ڈالا، پولیس کوصحیح معنوں میں پولیس فورس بنایا ، ہم نے سکولوں میںحاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کے علاوہ 60 ہزار ٹیچرز مزید میرٹ پر بھرتی کیے اور 40 ارب روپے پرائمری تعلیم کے مختص کیے جس سے خیبر پختونخوا کے تمام سکول اب مثالی بن چکے ہیں ‘ پہلے اساتذہ کی غیر حاضری معمول تھی اب حاضری 100 فیصد کر دی گئی ہے اس عمل سے اساتذہ میرے خلاف ہوئے تاہم ہم نے اپنے ایجنڈے پر عمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 5 سالہ دور اقتدار میں 5 ہزار ڈاکٹرز بھرتی کیے، ہم نے عام آدمی کو ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی کوشش کی۔ انہوں نے بطور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پولیس، پٹواری، محکمہ تعلیم، صحت اور دفاتر کا نظام صحیح کیا،صوبہ کے پٹوار ناظم کو صحیح ڈاگر پر لایا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم سے کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کریں گے، معشیت کی بحالی تیزی سے جاری ہے،عمران خان نے سخت فیصلے کیے ہیں وقتی مسائل بہت ہیں انٹرنیٹ پر لوگ دیکھیں کہ کوریا، چین، ترقی اور دیگر ممالک جنہوں نے ترقی کی اس کی وجہ ان ممالک میں اچھی قیادت کا ہونا تھا 2 سال بعد آپ سمجھیں گے کہ عمران خان نے جو فیصلے کیے اس سے ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہو گا ،سابق حکمرانوں نے ملک کی معیشت کابیڑہ غرق کیا آمدن سے زائداخراجات کرکے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایاگیا‘ ملکی اداروں کی اصلاح اورترقی کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں ‘عمران خان ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں عوام کو تھوڑی مشکلات برداشت کرناہوں گی، آنے والادورخوشحالی کادورہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ اداروں سے کرپشن لوٹ مار اوررشوت کو ختم کرکے اصلاحات لانی ہونگی ہم نے تعلیم‘ پولیس اوردیگرشعبوں میں اصلاحات کرکے تبدیلی لائی‘ آج پاکستان بدل رہاہے‘ نئے پاکستان کی منزل قریب ہے، عوام پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں سے خوش ہے ملک ٹیکس سے چلتے ہیں، عوام کی خدمت کر کے دلی راحت محسوس کرتا ہوں ‘نوشہرہ میں بجلی گیس سمیت ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جب ہمارے پانچ سال پورے ہوں گے تو نوشہرہ میں کوئی بڑا مسئلہ باقی نہیں رہے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں