م*قلعہ سیف اللہ ،حکمرانوں نے ملک کو معاشی لحاذ سے تباہ کر دیا ہے،رہنما پی ڈی ایم

Q غلط اور من پسند پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کے راستے پر گامزن ہے ، گزشتہ الیکشن فراڈ اورجعلی تھا جسے ملک کی بڑی جماعتوں نے یکسر مسترد کر دیا ہے ،احتجاجی جلسہ سے خطاب

اتوار 6 دسمبر 2020 20:45

ًقلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2020ء) پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ عام سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ ،اے این پی کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری ہدایت اللہ کاکڑ ،پی پی پی کے ضلعی صدر محمد عمر کمال خان کاکڑ ،مسلم لیگ کے کلیم اللہ ،بی این پی کے کے عین الدین کاکڑ و دیگر نے خطاب کرے ہوے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو معاشی لحاذ سے تباہ کر دیا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، غلط اور من پسند پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کے راستے پر گامزن ہے ۔

ملک ایک بار پھر آمریت مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عمران خان نے کرسی بچانے کے بلوچستان اور خیبر پشتونخوا کی حکومتیں پیش کیں اور مولانا فضل الرحمن کو ڈیرہ اسماعیل خان سیکامیاب کرانے کی پیش کش بھی کی جسے ہم نے جمہوریت اور عوام الناس کے خاطر ٹکرا دیا۔

(جاری ہے)

اس لے کہ ہم شفاف الیکشن اور حقیقی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ پی ڈی ایم حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلے بن گی ہے اور اپنے مقصد میں عنقریب کامیاب ہو کر دم لے گی۔

جمہوری جماعتوں نے ماضی میں بھی جمہوریت اور عوام کے لے قربانیاں دی تھیں ۔ اور اب بھی جمہوریت کے لے کیلے کوشاں اور ہر قسم کی قربانی دینے کیلے تیار ہیں ۔عمران خان عوام کاجمہوری اور منتخب نمائندہ نہیں بلکہ اسے ملک پر کچھ خاص مقاصد کے حصول کیلئے مسلط کیا گیا ہے جسے جمہوری قوتیں کبھی تسلیم نہیں کر سکتی ۔آین میں صاف لکھا ہوا ہے کہ آین توڑنے اور پامال کرنے والا اس ملک کا غدار ہے جس کی سزا موت ہے اور اسی آین میں لکھا ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرسکتی ۔

گزشتہ الیکشن فراڈ اورجعلی تھا جسے ملک کی بڑی جماعتوں نے یکسر مسترد کر دیا ہے کیونکہ انتخاب کا حق صرف عوام کو حاصل ہے نہ کہ دوسری قوتوں کو ۔ پارلیمنٹ ملک میں طاقت کا سرچشمہ ہے پارلیمنٹ کے دارہ اختیار مداخلت کی کوی گنجاش نہیں ۔ پی ڈی ایم ملک میں آین کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتی ہی

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں