ژ*سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکنا چاہیے ۔امیر مولانا عبدالواسع

پیر 18 مارچ 2024 22:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) جمعیت علمااسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ سیاسی جما عتو ں کے امیدوار سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوں سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکنا چاہیے سینیٹ الیکشن میں کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرینگیجے یو آئی اپنے ممبران کو دیکھتے ہوئے سینیٹ میں اہدف حاصل کرییگی، جمعیت علمااسلام بلوچستان میں ہر اس ائینی اقدام کی حمایت کرے گی جو صوبے کی مفاد میں، صوبے کی ترقی کیلئے اپنی جماعت کی توسط سے کام کرتے رینگے، جمعیت علمااسلام بلوچستان میں سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، عوام کی مفاد کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرینگے، صوبائی کابینہ بنے یا نہ بنے اس کے ساتھ ہمارا اور جماعت کا کوئی تعلق نہیں ہے سینٹ کے ضمنی الیکشن میں جس طرح پارٹی کے امیدوار کا کامیاب ہوا انشااللہ ائندہ الیکشن میں بھی پارٹی کے نامزدامیدواران کامیاب ہونگے۔

(جاری ہے)

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ملک میں جمہوریت کی بالا دستی کی بات کررہیہیں ہم جمہوری لوگ ہے ملک میں جمہور کی بالادستی چاہتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں