cبلوچستان سے سینیٹ کی نشستوں پر بلا مقابلہ منتخب

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

غ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) جمعیت علمااسلام کے صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین نے بلوچستان سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے جمعیت علمااسلام کے سینٹرز صوبائی امیر مولانا عبدالواسع اور احمد خان خلجی کو مبارکباد پیش کی ہے صوبائی پریس ریلیز میں صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا کہ بلوچستان سے سینیٹ کی نشستوں پر بلا مقابلہ منتخب ہونا دراصل جمہوری سوچ اور فکر کی فتح ہیانہوں نے کہا کہ ایوان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے مثبت طرز سیاست کا کمال مظاہرہ کیا نو منتخب سینیٹرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات کا مرحلہ خوش اصلوبی سے سر انجام دیا گیا ہے جبکہ کامیاب انتخابی عمل سے ملک میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب سینیٹرز ملکی ترقی کے لیے دن رات محنت کریں گے اور وطن عزیز کو مثالی مملکت بنائیں گے۔ بلوچستان سے منتخب ہونے والے تمام سینٹرز ایوان بالا میں بلوچستان کی توانا آواز بنیں گیاور صوبے کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے بیان میں کہا گیا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ایک خوشگوار ماحول میں اہم فیصلے کیے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں