بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ،محکمہ موسمیات

ہفتہ 26 اگست 2023 14:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2023ء) بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ژوب ،موسی خیل ،بارکھان،میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی میں 32 گوادر میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں