پاکستانی عوام کا یوم یکجہتی سے آ گے بڑھ کے محکوم اور مظلوم کشمیریوں کے لیے اقدامات اٹھانے کا وقت ہے‘سردار قمرجہانگیرخان

مقبوضہ کشمیر میں شہدا کی00 7 قبرستان اہل کشمیر کی جرات و استقامت ،شجاعت،عظمت اور آزادی کے جذبے کی لگن کا مظہر ہیں

جمعہ 6 ستمبر 2019 23:00

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ) ن(یوتھ ونگ کے رہنماسردار قمرجہانگیرخان نے اپنے ایک بیان میں کہا کے حکومت پاکستان کا صرف یوم یکجہتی کے بیان دینے سے مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے اوپر کرفیو میںمحصور کشمیریوں کی مشکلات میں آسانیاں نہیں پیدا ہوں گی۔اگر آج نہیں تو کب کشمیریوں کو ساتھ کی ضرورت ہو گی۔

قابض ہندوستانی افواج کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے مقبوضہ جموں وکشمیر میں شہدا کی00 7 قبرستان اہل کشمیر کی جرات و استقامت ،شجاعت،عظمت اور آزادی کے جذبے کی لگن کا مظہر ہیں۔کشمیر ایک ایسا بدقسمت خطہ ہے کے جہاں ہرنئے سال کا سورج بھارتی افواج کے مظالم کی نئی داستانیں لیے طلوع ہوتا ہے۔ہر نئے دن کا آغاز بھارتی افواج کے ظلم وجبر، بربریت اور ریاستی دہشت گردی کے ساتھ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی افواج کے ظلم اور بربریت اور ریاستی دہشت گردی پر اقوام متحدہ امریکہ،یورپ کی منافقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کے حکومت پاکستان بھارتی ظلم وجبر، بربریت اور ریاستی دہشتگردی کو دنیا کے سامنے بھرپور انداز میں سامنے لائے نہ کے صرف بیان بازی کرے۔یہ وقت اتحادواتفاق سے آگے بڑھ کے کشمیر کو دہشت گرد مودی سرکار سے آزاد کروانے کا ہے۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں