راولاکوٹ ، خواتین نے بھی بجلی بلزجلا نا شروع کردئیے

جمعہ 25 اگست 2023 18:37

راولاکوٹ ، خواتین نے بھی  بجلی بلزجلا نا شروع کردئیے
راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اگست2023ء) بجلی کے بلوں میں بے پناہ ٹیکسوں کے خلاف راولاکوٹ میں خواتین بھی میدان میں نکل آئیں، بجلی بلات بائیکاٹ مہم کا حصہ بن گئیں اور بلز جلا نا شروع کر دئیے ۔سپریم کورٹ سرکٹ بنچ کے با ہر احاطہ عدالت کے مرکزی لان میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ کی خاتون ممبر نوشین کنول ایڈوکیٹ نے وکلا ء گروپ کی موجودگی میں وکلا چیمبرز کو بھیجے گئے بلات نظر آتش کر دئیے۔

وکلا ء بعد ازاں ریلی کی صورت دھرنا پہنچے اور شرکائ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروا۔ئی اس موقع پر دھرنے سے خطاب کرتے خاتون وکیل نوشین کنول ایڈوکیٹ نے کہا کہ خواتین اور وکلاء اس جنگ میں ہراول دستہ کا کردار ادا کر یں گئے اور غریب اور استحصال کی شکار عوام کو ناجائز ٹیکسز سے نجات دلا کر دم لیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے راولاکوٹ میں خواتین کی جانب سے ایک تاریخی ریلی کی تیاری اخری مراحل میں ہے خواتین مارچ اس جبر ظلم کرپشن اور استحصالی نظام کے تابوت میں اخری کیل ثابت ہوگا ۔

مختلف علاقوں سے موصول اطلاعات کے مطابق گھروں میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں اس ماہ کے بلز چولہوں میں نظر آتش کر کے بھڑاس نکالی دوسری جانب راولاکوٹ سرکل سے اب تک تئیس ہزار نو سو اٹھارہ گھرانوں کے بجلی بلز جمع نہیں ہوئے جن میں جلائے گئے بلز سے ہٹ کر ہزاروں ایسے بلز بھی شامل ہیں جو دیہاتوں میں لوگوں نے گھروں میں رکھ لیے مگر جمع نہیں کروائے ہیں۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں