راولپنڈی میں بھی یوم عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا گیا
راولپنڈی پولیس کے 7000اہلکار ،ریسکیو 1122کے 500سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر ماموررہے
جمعہ 21 ستمبر 2018 23:00
(جاری ہے)
360سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کے مکمل روٹ کی خفیہ نگرانی بھی کی گئی ‘ جلوس کی سکیورٹی کے لیے 07ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹیوں پر مامور رہے ۔
یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس کرنل مقبول امام بارگاہ سے صبح 11بجے بر آمد ہوا ‘اردگرد کی امام بارگاہوں اور دیگر مقامات سے روائیتی علم و ذوالجناح کے جلوس مرکزی جلوس کا حصہ بنے جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنے مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہوا ۔یوم عاشورہ کے موقع پرامام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے بعض امام بارگاہوں کی بیرونی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کی گئی تھی ۔ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال کے مطابق یوم عاشور کے لیے راولپنڈی ضلع بھر کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی تھی ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو 1122راولپنڈی نے یوم عاشور پر ضلع بھر میں ریسکیورزکی چھٹیاں منسوخ کر دیں ۔اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق ضلع بھر میں مجالس،امام بارگاہ،جلسے جلوس کے ہمراہ داخلی خارجی راستوں پر ریسکیو کیمپ لگائے گئے جہاں ریسکیو ایمبولینسز اور ریسکیو اہلکارالرٹ رہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتِ حال میں عزاداروں کوبروقت اور بہتر طور پر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ سا تھ ر یسکیو 1122 کے تربیت یافتہ رضاکاروں نے بھی اپنے فرائض سرانجام دیے ۔قومی خبر ایجنسی کو موصولہ ایمرجنسی پلان کے مطابق راولپنڈی میں500سے زائد ریسکیو اہلکاروں کی سپیشل ڈیوٹی کنٹرول روم، ایمرجنسی ریسکیو اسٹیشنز، 34ایمرجنسی ایمبو لینسز،12 فائر وہیکلز، 05 ریسکیو اینڈ ریکوری وہیکلز،02 واٹر بائوزر، 20ریسکیو میڈیکل پوسٹیںاور 45موٹر بائیک ایمبولینسزپر لگائی گئی۔360کیمروں کے زریعے جلوس کے 6کلومیٹر علاقے کو کور کیا گیا ۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کے مطابق یوم عاشور کے جلوس کے لیے مربوط ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا‘جلوس کے 200میٹر تک کے ایریا میں پارکنگ پر پابندی لگائی گئی ‘ٹریفک پولیس کے افسران اور جوان صبح سے رات گئے تک اپنے پوائنٹس پر موجود رہے اورتما م بند کیے گئے مقامات پر ٹریفک متبادل جگہوں پر چلانے کے لیے بھی ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے ۔ میٹرو بس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق سکیورٹی اداروں کی سفارش پر جمعہ (دس محرم )(یوم عاشور ) کے موقع پر میٹروس بس سروس بند رہی ۔اس کے ساتھ ساتھ جلوس کے اندر اور باہر ریسکیو 1122‘ سول ڈیفنس ‘محکمہ صحت ‘ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار موجود رہے ۔دریں اثناء جمعہ کو یوم عاشورہ کے موقع پر آر پی او راولپنڈی سمیت دیگر انتظامی افسران نے راولپنڈی کے مرکزی جلوس کے سیکورٹی انتظامات کے جائزہ کے لیے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
mغیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 567،554 تک پہنچ چکی
راولپنڈی ،تربیتی ورکشاپ میںتفتیشی افسران کو جدید سائنٹیفک انوسٹی گیشن ٹیکنیکس کے متعلق لیکچر دیاگیا
راولپنڈی،مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والی4ملزمان گرفتار
راولپنڈی ،گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے موثر انتظامات
راولپنڈی،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
راولپنڈی،6ملزمان سی40لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ وایمونیشن برآمد،مقدمات درج
راولپنڈی،ائیرپورٹ پولیس کی کارروائی ،فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
راولپنڈی،ریس کورس پولیس کی کارروائی
راولپنڈی،دہشتگردی اور کار سرکار میں مزاحمت کے مقدمہ میں مطلوب سمیت7 اشتہاری مجرمان گرفتار
راولپنڈی ،12ملزمان سے ساڑھی10کلو کے قریب چرس برآمد،مقدمات درج
دہشتگردی اور کار سرکار میں مزاحمت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
شادی سے انکار پر والدین نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ تشدد کے بعد زندہ جلا کر مارڈالا
-
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا مطالبہ
-
ملک کے دور دراز علاقوں میں 2 نئے پاسپورٹ دفاتر قائم
-
کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہاؤس سازش کا حصہ بنے، فیصل کریم کنڈی
-
سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہوں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، بلاول بھٹو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں، عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ
-
موبائل فونز کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کردی گئی
-
نو مئی کا رونا رونے والے 12 مئی کا سانحہ بھول گئے ہیں، حلیم عادل شیخ
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی