سکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن ،دو اہم کمانڈروں سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

اتوار 24 جنوری 2021 21:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) سیکیورٹی فورسزکے شمالی وزیرستان میں خفیہ آپریشن کے دوران دو اہم کمانڈروں سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی اور خیسور میں خفیہ اطلاعات ملنے پر کارروائی کی،اس خفیہ آپریشن کیدوران 5دہشت گردمارے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈرسیدرحیم اورسیف اللہ نورشامل ہیں،ان میں سے سیدرحیم 2007 سیاب تک 17 دہشت گردحملوں میں ملوث رہا ، کمانڈرسیدرحیم وانا،میرعلی میں خودکش سینٹرزکاانچارج تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک دشمن ایجنسیوں نے کمانڈررحیم کوٹارگٹ کلنگ، دہشت گرد بھرتی کرنے کا ٹاسک دیا تھا کمانڈر سید رحیم میرعلی کے 4 ملک،3 انجینئرزکے قتل میں ملوث تھا، سیف اللہ سیکیورٹی فورسزپربارودی سرنگوں کے حملوں میں ملوث تھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں