مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے ،جے یوآئی کے تحت کشمور سے کراچی تک تاریخی امن مارچ ہوگا ،راشدمحمود سومرو

سال سے صوبے میں برسراقتداررہنے والی پارٹی نے عوام کو اذیت کے سوا کیا دیا،سندھ کے تمام محکموں خوراک ،صحت اورتعلیم میں ریکارڈ کرپشن کی گئی، سرہاری سانگھڑ میںجلسہ عام سے خطاب

منگل 12 ستمبر 2023 21:05

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2023ء) جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ 7 ستمبر 1974 کو پاکستان کی پارلیمنٹ نے ختم نبوت کا قانون پاس کیا اور آج ہم قوم کے سامنے مفتی محمود اور دیگر اکابرین کی ارواح سے وعدہ کررہے ہیں کہ مرتے دم تک ختم نبوت کے قانون کے محافظ اور چوکیدار رہیں گے جمعیت علمااسلام کی جہدمسلسل کے بدولت اسمبلی میں اہل بیت،صحابہ کرام کی ناموس کا بل پاس ہوا، ان شااللہ ۔

خیالات کا اظہار انہوں نے سرہاری سانگھڑ میں جے یوآئی کے زیرِ اہتمام بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع جلسہ عام سے مولاناعبدالغفور مینگل ،قاری نظرمحمدخاصخیلی ،قاری عبدالقیوم چنہ ،مولاناعبدالعلیم گھانگھرو،مولانا عبدالرحیم ، مولاناعبدالجبار عباسی،مولانا شعیب حسن، مولانا ابوبکر عباسی و دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

علامہ راشدمحمودسومرونے کہاکہ جے یوآئی بہت جلد ضلع کشمور سے کراچی تک صوفیوں کی پرامن دھرتی میں "امن مارچ" کا آغاز کررہی ہے جماعتی ذمہ داران اور کارکنان امن مارچ میں عوام کی بھرپور شرکت کیلئے تیاریاں شروع کریں۔علامہ راشدمحمود سومرو نے کہاکہ ملک کے حالات بدترین اس لئے ہیں کہ اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے مملکت میں ہمیشہ اسلام دشمن قوتوں کی غلامی کی گئی آج بھی ہمارے مسائل کا اسلامی نظام کا نفاذ میں ہی مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ بلاشرکت غیرے سندھ پر پندرہ سال حکومت کرکے سندھ کا بیڑہ غرق کرنے والی پارٹی کا سربراہ جگہ جگہ سندھ کے عوام کو حقوق دلانے کی بات کررہاہے، ایک سال میں غریبوں کو سستا آٹے دینے کی مد میں صوبہ سندھ میں 77 ارب روپے کی کرپشن کی گئی، سندھ کا سالانہ تعلیمی بجٹ ساٹھ ارب روپے سے زائد ہے، لیکن آج بھی سندھ میں ستر لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں ، صحت کا سالانہ بجٹ اڑھائی کھرب ہے مگر آج بھی سرکاری ہسپتالوں میں غریب لوگ لیبارٹری رپورٹس پرائیویٹ کرواتے اورمیڈیسن جیب سے خرید رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی سابق حکمران جماعت کی کارکردگی ہم قوم کو بتلا رہے ہیں کہ انہوں نے اقتدار میں رہ کرتعلیمی بورڈرز میں پہلی جماعت سے میٹرک تک اسکول کے بچوں کے نتائج ایک سو کروڑ میں فروخت کئے۔ سرکاری یونیورسٹیوں میں اڑھائی سو کروڑ کی خطیر رقم کیعوض نتائج میں ردوبدل کرکے امیدوار پاس یا فیل کئے گئے۔ میڈیکل کے امیدواروں کے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ کروڑوں میں فروخت کئے گئے ۔

عوام بتائے کی اس جماعت کو دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے مسائل کے حل کے نعرے جھوٹے نعرے لگانا زیب دیتا ہے۔علامہ راشدمحمودسومرو نے مزیدکہاکہ اب سندھی اور مہاجر کے نعرہ لگائے جارہے ہیں قومیت کی بنیاد پر لوگوں کو ایک دوسرے کا سامنے لایا جارہا ہے تاکہ قومیت اور جذباتی نعروں پر دوبارہ ووٹ سمیٹے جاسکیں کیا جاسکیں ۔انہوں نے کہاکہ سندھ کہ وسائل جزیرے ، اراضی بیچ کر عوام کو ڈاکوں کیرحم وکرم پر چھوڑنے والی جماعت عوام سے مخلص نہیں ، ان کی سیاست نوابوں سرداروں اور جاگیرداروں کی بیساکھیوں کی مرہون منت ہے ۔

جمعیت علما اسلام سندھ میں ہرموقع پر عوام کی آواز بنی ہے آج بھی عوامی آواز جمعیت علمااسلام ہی ہے اب ہم اپنی راہ میں انے والے رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے ۔سندھ کی متبادل قوت جمعیت علما اسلام ہے جو اقتدار میں آکر عوام کے ان کی دہل دہلیز پر حل کرے گی۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں