پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری سوچ کو ترجیح دی ہے ،چودھری صابر حسین بھل

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:56

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) پاکستا ن پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چودھری صابر حسین بھلہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری سوچ کو ترجیح دی ہے چئیر مین بلاول بھٹونے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے لاہور کوٹ لکھپت میں ملاقات ان کی عیادت کرنا پیپلز پارٹی کی فکر مندانہ اور مدبرانہ سوچ مخالف جماعتیں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھ رہیں ہیں انہوںنے یوم پاکستان کے حوالہ سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سنت نبی ؐ کی پیروی کی ہے حکومت اپوزیشن کو جیل میں ڈال کر من مانی کرنے کا سوچ رہی ہے تین بار پاکستان کے منتخب وزیر اعظم کی بیماری کو نالائق حکمرانوں نے تماشہ بنا کر رکھ دیا ہے پاکستان میں وطن عزیزکی خدمت کرنا جرم بن جاتا ہے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو بلند مقام دلانے کی منصوبہ بندی کی تو پھانسی کا پھندہ ملا ڈاکٹر عبدالقدیر نے دن رات محنت کر کے ملک کو ایٹمی قوت بنایا تو آج ان کا نام لینا جرم ہے محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی عظیم لیڈر اور پاکستان کی خیر خواہ کو بھی ظالموں نے اپنے ظلم کا نشانہ بنا کر عوام سے چھین لیا نواز شریف نے ملک کے لئے بہتری کی منصوبہ بندی کی تو انعام میں جیل ملی لیکن یہ حقیقت ہے کہ پاکستان دنیا کے خطے پر قائم و دائم رہے گا اس کی حفاظت اللہ تعالیٰ خود کر رہے ہیں اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہے اور دنیا پر ہمیشہ غالب رہے گا ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں