ھ* وزیر اعظم کے عوام دشمن فیصلے جمہوریت کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں،برجیس طاہر

ض* حکمران نہ حکومت چلانے کے اہل ہیں نہ ہی جمہوریت کی ابجد کا ادراک رکھتے ہیں مہنگائی کے متعدد طوفانوں کے بعد بھی حکومت کی تسلی نہیں ہوئی تو گیس کی قیمتوں میں دو سو فیصد اضافے کا ایٹم بم گرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،بیان

اتوار 30 جون 2019 20:11

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ایم این اے چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان کے عوام دشمن فیصلے جمہوریت کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں. حکمران نہ حکومت چلانے کے اہل ہیں نہ ہی جمہوریت کی ابجد کا ادراک رکھتے ہیں. مہنگائی کے متعدد طوفانوں کے بعد بھی حکومت کی تسلی نہیں ہوئی تو گیس کی قیمتوں میں دو سو فیصد اضافے کا ایٹم بم گرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہی.برجیس طاہرنے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان اندھے انتقام اور ذاتی عناد پر مبنی احتساب سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر عوام کے استعمال کی اشیا کی قیمتیں بڑھا رہا ہے لیکن سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان یاد رکھیں کہ قائد نواز شریف کے خلاف انتقامی احتساب کا سلسلہ بند نہ ہوا تو لولی لنگڑی جمہوریت بہت جلد ڈھیر ہوسکتی ہی.

عمران خان کے عوام دشمن اقدامات سے لگتا ہے کہ حکمران سیاسی شہید بننے کی کوششوں میں مصروف ہیں. پاکستان اور جمہوریت کو بچانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) قوم کی امیدوں کا واحد مرکز ہی. ملکی تمام جمہوری قوتوں کا اتفاق ہے کہ مسلط کئے گئے حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا ملکی سلامتی اور قوم کے لیئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہی. ریاست اور عوام کو نا اہل حکمرانوں کے غلط فیصلوں کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لئے ضروری ہو گیا ہے کہ کسی تاخیر کے بغیر موجودہ حکمرانوں سے قوم کی جان چھڑائی جائے اور پاکستان کی معیشت کو مکمل تباہی کی طرف جانے سے روک کر میاں محمد نواز شریف کے قومی ترقی کے ایجنڈے کو دوبارہ شروع کیا جائی.برجیس طاہرنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کاجانا اب دور کی بات نہیں حزب اختلاف کا اتحاد قوم کی معاشی مصیبتوں کے خاتمے کی طرف پہلا قدم ہی.

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن ملک بھر میں جعلی حکمرانوں کے خلاف بھرپور احتجاج کے لئے تیار ہیں محترمہ مریم نواز شریف کے سندھ کے دورے سے حکمرانوں کی مکمل رخصتی مکمل کرنے کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا�

(جاری ہے)

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں