کشمیریوں کا اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

جمعہ 5 اگست 2022 22:51

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) ضلعی انتظامیہ سبی کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور مقبوضہ علاقہ کے بھارتی محاصرے کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ثناء ماہ جبیں عمرانی اور اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ عباسی نے کی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوکر آفیسر کلب پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیریوں کا اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بھارت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 270 اور 35A کی منسوخی سے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا پر عیاں ہو چکا ہے مقررین نے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کا کوئی فرد ایسا نہیں کہ جس کا دل کشمیر کی عوام کے ساتھ نہیں دھڑکتاآج پورا پاکستان کشمیر کی عوام کے لیئے سراپا احتجاج ہیں بھارت اپنے غاصبانہ اورنہتے لوگوں پر تشددکے رویوں سے قبضے کی ناکام کوششیں کررہا ہے یہ بھارت کی بہت بڑی بھول ہے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے غاصبانہ قبضہ کا فوری نوٹس لے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں