سبی، پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی،دو اسمگلر گرفتار

ہفتہ 11 جنوری 2020 14:30

سبی، پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی،دو اسمگلر گرفتار
سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2020ء) صدر پولیس سبی نے کوئٹہ سے اندورن سندھ منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے 68کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کر کے دواسمگلروں کو گرفتار کر لیا، منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ پولیس تھانہ صدر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس سبی رینج کیپٹن پرویز احمد چانڈیو، ایس ایس پی سبی ملک فیض فاروق لہڑی کی ہدایت پر ایس ایچ او صدر میرمحمد نواز جتک نے اپنے ٹیم کے ہمراہ سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر کاروائی کرتے ہوئے ٹویوٹا کرولا گاڑی کے خفیہ خانوں سے اعلیٰ کوالٹی کے 68کلوگرام چرس برآمد کر کے دو ملزمان اورنگزیب ہاشمی ولد الطاف حسین ہاشمی اور اسفیند یار ولدحاجی احسان احمد آرائیں کو گرفتار کر لیا ہے اورگاڑی قبضے میں لیکرملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں