سبی۔کشمیریوں پر بھارتی جارحیت کے خلاف لائیو سٹاک آفس سبی سے احتجاجی ریلی نگالی گئی

منگل 8 اکتوبر 2019 18:33

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) کشمیریوں پر بھارتی جارحیت کے خلاف ایپکا کے صدر محمد انور خجک کی قیادت میں لائیو سٹاک آفس سبی سے ایک احتجاجی ریلی نگالی گئی ،ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں کشمیریوں کے حمایت میں بینرز اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے ،شرکاء نے بھارتی حکومت کے خلاف شدید ،مختلف شاہراوں کا گشت ،پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،مودی کا پتلا نذر آتش کر دیا گیا ،بھارتی حکومت نے کشمیر کو دینا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے ،جہاں اسی لاکھ کشمیری قید ہیں،آپریشن کے نام پر مظلوم کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے ،66روز سے جاری کرفیو سے کشمیر میں ادویات ،خوراک اور چھوٹے بچوں کا دودھ کا بحران پیدا ہو گیا ہے ،لاکھوں انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے ،عالمی ادارے خاموشی کا کردار ادا کر رہے ہیں ضلعی صدر محمد انور خجک ،جنرل سیکرٹری سید عادل شاہ،نور محمد بگٹی اور دیگر مقررین کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب،تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع سبی کی جانب سے کشمیر ی مسلمانوں پر بھارتی مظائم کے خلاف لائیو اسٹاک آفس سے کشمیریوں کے حمایت میں ایک ریلی ایپکا کے ضلعی صدر محمد انور خجک کی قیادت میںنکالی گئی ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز ،پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر بھارت حکو مت کے خلاف اور کشمیریوں کے حمایت میں مختلف نعرے درج تھے ریلی کے شرکا ء ڈبل روڈ ،جیل روڈ ،میگانگی روڈ ،میر چاکر روڈ اور ریزیڈنسی روڈ سے ہوتے ہوئے سبی پریس کلب پہنچ گئے اورکشمیری مسلمانوں پر بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع سبی کے ضلعی صدر محمد انور خجک ،جنرل سیکرٹری سید عادل شاہ،چیئرمین نور محمد بگٹی،بابوعبدالمجید ہاڑہ،محمد سلیم خجک،شاہ جہاں چاچڑ،عطاء اللہ رند،ملک غلام سرور مندوانی ،مرتضیٰ خجک اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کی آزادی کو سلب کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے اورکشمیر میں 66روز سے جاری کرفیو کے باعث کشمیر دینا کی سب سے بڑی جیل بن گیا ہے جہاں لاکھوں کشمیریوں کو قید کر دیا گیا ہے اور بارہ سے زاہد علاقوں میں آپریشن کے نام پر مظلوم کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تین ماہ سے جاری کرفیو کے باعث کشمیر میں خوراک اور ادویات کی بھی شدید بحران پیدا ہوگیا اور 80لاکھ کشمیریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے مقررین نے کشمیریوں کو سر عام قتل کرنے اور بھارتی مظائم پر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظموں کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی انہوں نے عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظموں سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظائم کا نوٹس لیتے ہوئے 66روزسے جاری کرفیو کا خاتمہ کیا جائے اور کشمیری مسلمانوں کو حق خوداداریت دی جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت امت مسلمہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور کشمیرکی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گامظاہرے کے آختتام پر ایپکا کے کارکنوں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کا پیلا نذر آتش کیا اور آخر میں کشمیریوں کے آزادی اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں