بورے والا،انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

منگل 12 ستمبر 2023 22:23

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2023ء) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں تھے جنہوں نے نومنتخب صدر چوہدری احتشام داود، سینئر نائب صدر ملک عامرشکیل ، نائب صدر ماجد سلیم جنرل سیکرٹری عمیر ظہور ،جوائنٹ سیکرٹری اصف علی دانش فنانس سیکرٹری محمد ظفر سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد لطیف ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نصیر احمد اور ممبران مجلس عاملہ حاجی منظور حسین، محمد صادق، اعظم گھمن ، زولفقار علی ،ندیم رفیق ،جاوید اقبال،شیخ وقاص ،ثاقب نثار،غفران جٹ،محمد سجاد،شیخ عرفان،عبدالغفار بھٹی،عمران گجر ،اصف اقبال سے حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد عاشق آرائیں نے کہا کہ عرصہ 20 سال سے غلہ منڈی میں ہمارا گروپ کامیابی حاصل کرتا آرہا ہے اس سال ہمارے گروپ کے امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی کی وجہ کسی بھی دوسرے امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے کیونکہ ہمارے گروپ نے ہمیشہ غلہ منڈی کے تاجروں کی حقوق کے لئے بلا تفریق انکی خدمت کی ہے اسی لئے آج غلہ منڈی میں ہمارا کوئی مخالف نہیں تمام دوستوں نے جس اعتماد کا اظہار ہمارے گروپ پر کیا ہے اس پر ہم انکے شکر گزار ہیں اور آئندہ بھی بلاتفریق انکے مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرتے رہیں گے تقریب سے خطاب میں نومنتخب صدر چوہدری احتشام داود نے کہا کہ غلہ منڈی کے تاجروں نے دوسری مرتبہ مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میری کوشش ہوگی کہ تمام دوستوں کے ساتھ ملکر انکے اعتماد پر پورا اتروں اور گروپ بندی سے پاک تمام آڑھتیوں کی ایمانداری سے خدمت کی جائے یہ شہر کا سب سے بڑا کاروباری ادارہ ہے جنہوں نے ناصرف غلہ منڈی بلکہ شہر کے دیگر مسائل کے حل میں بھی ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے جبکہ تقریب میں سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،صدر چیمبر آف کامرس میاں خالد حسین،سابق صدر وہاڑی چیمبر آف کامرس غضنفر علی ،صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد صغیر رامے،جنرل سیکرٹری شیخ عابد فاروق،سابق سٹی ناظم گگومندی میاں احد شریف،صدر بار ہمایوں شکیل چیمہ،مسلم لیگ(ن) علماء مشائخ ونگ ضلع وہاڑی کے صدر چوہدری اطہر غفور،صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی حاجی عاشق علی آرائیں،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمران بھٹی،چوہدری خالد محمود(نگینہ موٹرز) چوہدری مدثر مرغوب،(ر) پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر خوشی محمد شہزاد،ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر مجید اکبر،سابق نائب ناظم سردار ظہور احمد ڈوگر،چوہدری عمران غفور،معروف سماجی شخصیت راو عزیز الرحمان،مفتی شیخ محمد ایوب،یوگا کلب،پی ایم اے اور دیگر نمائندہ شہری تنظیموں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں