سوات ’زمونگ کور انسٹیٹیوٹ فار سٹیٹ چلڈرن‘کی جانب سے بچوں میں عید تحائف تقسیم

جمعہ 29 مارچ 2024 20:45

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) سوات میں یتیم ،بے سہارا بچوں کیلئے قائم ادارہ ’’زمونگ کور انسٹی ٹیوٹ فار سٹیٹ چلڈرن‘کی جانب سے بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین تحصیل کونسل کبل سعید خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرمان علی ، سوشل ورکرحمرا فرحان اوراکبر حسین نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سعید خان نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور معاشرے میں بھائی چارے کو قائم رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ زمونگ کور اور اس جیسے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ادرپیش مسائل کے حل کے لئے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں