عیدالفطرکے انتظامات بارے کمشنر مالاکنڈ کی زیر صدارت اجلاس ،تمام ڈپٹی کمشنرز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت

ضلع میں امن و امان، دفعہ 144 کے نفاذ، مساجد ،عیدگاہوں میں سیکورٹی کی تعیناتی، صفائی صورتحال، ٹریفک پلان بارے ضروری ہدایات دی گئیں

منگل 9 اپریل 2024 23:18

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) عیدالفطرکے انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس زیر صدارت کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر ملاکنڈ نے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو عیدالفطرکے حوالے سے اپنے ضلع میں امن و امان، دفعہ 144 کے نفاذ، مساجد اور عیدگاہوں میں سیکورٹی کی تعیناتی، صفائی کی صورتحال، ٹریفک پلان اور سیاحتی مقامات کی صفائی وغیرہ سے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں اور کہاکہ تمام ڈپٹی کمشنرز چاند رات پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، دریاوں میں نہانے پر دفع 144 کا نفاذ یقینی بنائیں۔

کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ محکمہ جات کی چھٹیاں منسوخ کی جائیںاورعید الفطر کے موقع پر سیاحتی مقامات میں سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائی جائیں۔ کمشنر ملاکنڈ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو بازاروں، پارکس، ہسپتالوں اور دیگر مقامات میں صفائی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز متعلقہ ضلعی پولیس ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کریں۔تمام ڈپٹی کمشنرز عوام کی سہولت کیلئے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا قیام عمل میں لائے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں